ٹوماکورو (کرناٹک)۔ ایک چونکا دینے والے واقعہ میں کرناٹک کے تماکورو ضلع میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے تین بچوں کے ساتھ زہر کھا لیا کیونکہ اس کی بیوی سعودی عرب میں اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی، پولیس نے نے اس واقع کی تفصیلا ت بتائی ہے ۔یہ افسوس ناک واقعہ پی ایچ میں تماکوروضلع کی کالونی پیش آیا۔
اس شخص کی شناخت سمیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے جس کی شناخت زہر پینے کے بعد ہوئی ہے جبکہ اس کے تین بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جو بنگلورو کے ایک دواخانہ میں زیرعلاج ہیں۔پولیس کے مطابق مقتول سمیع اللہ کی اہلیہ سائرہ بانو شوہر اور والدین کو بتائے بغیر اسے چھوڑکر اپنے عاشق کے ساتھ سعودی عرب چلی گئی تھی۔سائرہ سعودی عرب میں ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی۔
پولیس نے مزید کہا ہے کہ سائرہ نے اپنے شوہرکو مبینہ ویڈیو کالز کیا، جس میں وہ سعودی عرب میں اپنے عاشق کے ساتھ مختلف مقامات پر لطف اندوز ہوتے ہوئے دکھائی ہے۔پولیس نے مزید کہا کہ سائرہ نے اپنے شوہر کو اپنے عاشق کے ساتھ رہنے کی مبینہ ویڈیوز کے ذریعے طعنہ دیا اور اس کے شوہر کے رونے اور واپس آنے کی منت کرنے کے بعد بھی وہ گھر واپس نہیں آئیں۔
اس کے بعد سمیع اللہ نے اپنے تینوں بچوں کو بتایا ہے کہ ان کی والدہ کبھی واپس نہیں آئیں گی اور مبینہ طور پر انہیں زہر دے دیا۔ بعد ازاں اس نے خود بھی زہر کھا لیا۔سمیع اللہ دواخانہ لے جاتے ہوئے دم توڑگیا۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔اس واقعہ کے بعد مقامی عوام میں ناراضگی اور برہمی پائی جارہی ہے اور لوگ بچوں کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔علاوہ ازیں اس واقعہ نے کئی ایک شبہات کو جنم دیا ہے ۔