لکھنؤ :سابق وزیر اعلی ٰ و بی ایس پی کی صدر مایاوتی نے لوک سبھا انتخابات کی تیز ہوتی رسہ کشی کے درمیان ایک برا اعلان کیا ہے۔لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس میں مایا وتی نے کہا کہ وہ اس بار لو ک سبھا الیکشن نہیں لڑیں گی۔اس دوران بی ایس پی صدر نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’میں جب چاہوں لوک سبھا کا الیکشن جیت سکتی ہوں۔ہمارا گٹھ بندھن بہتر صورت حال میں ہے ۔مایاوتی نے کہا کہ آگے ضرورت پڑنے پر کسی بھی سیٹ سے الیکشن لڑ سکتی ہوں۔
واضح ہو کہ یو پی کی لوک سبھا کی 80سیٹوں پر ایس پی ۔بی ایس پی اور آر ایل ڈی گٹھ بندھن کے تحت الیکشن لڑ رہے ہیں۔بی ایس پی 38،ایس پی 37اور آر ایل ڈی تین سیٹوں پر میدان میں اترے گی ۔وہیں امیٹھی اور رائے بریلی کی دو سیٹیں گٹھ بندھن نے کانگریس کے لئے چھوڑی ہیں