نئی دہلی:بی جے پی کے سئینر لیڈر اورحلقہ دیوریا کے رکن پارلیمنٹ کلراج مشرا اس بار لو ک سبھا الیکشن نہیں لڑیں گے۔اُنہوں نے خود اس کا اعلان کیا ہے۔کلراج مشرا کا یہ بیان تب آیا ہے،جب کہ بی جے پی نے ابھی اتر پردیش کے اُمیدواروں کی فہرست بھی جاری نہیں کی ہے۔
ذرائع کے مطابق 75سال سے زیادہ کی عمر والے نہ انتخاب لڑ پائے گے اور نہ کسی عہدے پر رہ پائیں گے کے فیصلہ کی وجہ مرلی منوہر جوشی اور لال کرشن اڈوانی کی بھی لوک سبھا انتخابات لرنے کی اُمید نہیں ہے۔
بی جے پی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کے اجلاس کے منعقد ہو نے کے بعد بھی اب تک ٹکٹس کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔80لوک سبھا نشستوں والی ملک کی سب سے بڑی ریاست اُتر پردیش کے لئے بی جے پی کی فہرست پر سب کی نگاہیں لگی ہوئی ہیں۔کئی عمر دراز ارکان پارلیمنٹ کی جگہ نوجوان لیڈروں کو ٹکٹ دینے کی بات ہو رہی ہے۔
کہا جا ہا ہے کہ پارٹی اس بار 75سال سے زیادہ عمر ہونے کی وجہہ سے کلراج مشرا کو انتخاب لڑنے کی جگہ دوسری ذمہ داریاں دینے کے موڑ میں ہے۔اسے بھانپتے ہوئے کلراج مشرا نے ٹکٹ کی فہرست جاری ہونے سے پہلے ہی انتخاب نہ لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔