Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںبی جے پی کا انتخابی منشور جاری،کسانوں اور بیوپاریوں کو پینشن دینے...

بی جے پی کا انتخابی منشور جاری،کسانوں اور بیوپاریوں کو پینشن دینے اور جلد رام مندر تعمیر کرنے کا کیا وعدہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے آج اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔’’سنکلپ پتر ‘‘ نام سے جاری کئے گئے منشور کی اجرائی کے موقع پرپارٹی ہیڈ کوارٹر میں وزیر آعظم نریندر مودی،بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ ،راجناتھ سنگھ سمیت پارٹی کے سینیر لیڈران موجود تھے۔

منشور میں بی جے پی کی جانب سے ملک کے ہر ایک طبقے کے لئے وعدے کئے گئے ہیں۔ساتھ ہی اس میں شہریت ترمیمی بل کو پارلیمنٹ سے منظور کرانے،قومی سلامتی کے لئے کو ئی سمجھوتہ نہ کرنے ، دہشت گردی پر ’’زیرو ٹولرنس ‘‘ کی پالیسی جاری رکھنے اورخوشگوار ماحول میں رام مندر کی تعمیر کا ذکر کیا گیا ہے۔اس میں کسانوں اور چھوٹے کاروباریوں کے لئے کئی اعلانات کئے گئے ہیں۔

بی جے پی نے کسانوں کو ایک لاکھ روپئے تک کا قرض پانچ سال کے لئے بلا سود دینے کا وعدہ کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی کسانوں کے لئے 60سال کی عمر کے بعد پینشن دینے کا وعدہ کیا ہے۔اور تمام کے لئے پانچ کلو میٹر کے دائیرے میں بینکنگ سہولت فراہم کرنے ،طبی سہولت اور تعلیم کی توسیع کے لئے ملک میں 75نئے میڈیکل کالج قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔اور آئندہ پانچ سالوں کے دوران دیہی علاقوں کی ترقی پر 25لاکھ روپئے خرچ کرنے کا وعدہ بھی کیا گیاہے۔