ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ( بی سی بی ) نے فاسٹ بولر مستفیض الرحمن کو انڈین پریمیر لیگ ( آئی پی ایل ) 2020 میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی ہے ۔ بی سی بی کے ڈائریکٹر یہ اطلاع دی ہے۔ گمان کیا جارہا کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے مستفیض الرحمان میں دلچسپی ظاہر کی تھی لیکن بی سی بی نے انہیں ٹورنمنٹ میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی ہے ۔ بی سی بی کرکٹ آپریشنز چیئرمین اکرم خان نے کہا کہ بنگلہ دیش کو آئی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت نہیں ہے ۔ بنگلہ دیش بورڈ کی جانب سے مستفیض الرحمن کو رواں سیزن آئی پی ایل میں شرکت کی اجازت نہ دئے جانے کی اہم وجہ سری لنکا کا دورہ جو کہ اکتوبر۔ نومبر میں مقرر ہے ۔آئی پی ایل کا انعقاد 19 ستمبر سے10 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔
اکرم نے مزید کہا ہے کہ مستفیض کو آئی پی ایل میں کھیلنے کی پیش کش کی گئی تھی لیکن آنے والے مہینے میں ٹیم کا دورہ ہے جس کی وجہ سے ہم انہیں اس ٹورنمنٹ میں کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔ وہ ہمارے اہم کھلاڑی ہیں اورآنے والی سیریز بھی بہت اہم ہے ۔ مستفیض کے آئی پی ایل میں شرکت کا ریکارڈ دیکھا جائے تو انہوں نے ممبئی انڈنز کے لئے آخری مرتبہ آئی پی ایل 2018 میں نمائندگی کی تھی اور اس سیزن میں انہوں نے اپنی ٹیم کےلئے سات مقابلوں میں شرکت کی تھی اور اس میں 32.85 کی اوسط سے 7 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل2016 اور2017 کے سیزن میں وہ سن رائزرس حیدرآباد کی نمائندگی کرچکے ہیں۔