Monday, June 9, 2025
Homeتازہ ترین خبریںتریپورہ میں نابالغ لڑ کی کی عصمت دری کے بعد پھینک دیا...

تریپورہ میں نابالغ لڑ کی کی عصمت دری کے بعد پھینک دیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

اگر تلا: تریپورہ میں ایک انتہائی اندوہناک واقعہ میں،تین ملزمان نے ایک 15سالہ اسکول کی طالبہ کا اغوا کر لیا،جس کے بعد انہوں نے اس نابالغ کے ساتھ زیادتی کی اور اسے خون آلود حالت میں پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق،نویں جماعت میں پڑھنے والی لڑ کی کو جمعہ کے روز اس وقت اغوا کیا گیا تھا،جب وہ سیپا ہیجالا ضلع کے سونامور ا قصبے میں اسکول سے گھر لو ٹ رہی تھی۔ملازمین نے اس کو اغوا کرنے کے بعد اسے ایک دور دراز علاقے میں لے گئے،جہاں انہوں نے اس لر کی کے ساتھ زیادتی کی پھر اسے سونا مورا قصبہ کے نواح میں واقع ٹھاکر مورا کے ایک قبرستان کے قرین رات کے وقت پھینک دیا۔

مقامی لوگوں نے متاثرہ لڑ کی کو سونامور ا سب ڈویژنل اسپتال میں داخل کرایا،لیکن اس کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب یہاں سے اسے کوند بلبھ پنت میڈیکل کالج اور اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ایک ملزم کو ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا تھا اور دوسرے ملزم کے ٹھکانے پر اس سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔مقتولہ کے والد،جو مزدوری کرتے ہیں،نے پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی اور ملزمین کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مختلف خواتین تنظیموں اور قانونی اداروں کے رہنماؤں نے متاثرہ اور اس کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں مجرموں کو سخت سزا دینے کے اقدامات کرنے کا یقین دلایا۔

واضح ہو کہ رواں ماہ کے اوائل میں تریپورہ میں ایک اورواقعہ پیش آیا تھا کہ ایک 17سالہ لڑ کی کے ساتھ ایک نوجوان نے ایک لڑکی کو ڈیڑھ ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایاگیا تھا اور اس کے بعد نوجوان اور اس کی ماں نے لڑ ی سے شادی کا وعدہ کرکے جہیز کی رقم لینے کے باوجود اسے زندہ جلا دیا تھا۔