Tuesday, June 10, 2025
Homeتازہ ترین خبریںتلنگانہ اسمبلی اجلاس کا اختتام،اکبر الدین اویسی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین...

تلنگانہ اسمبلی اجلاس کا اختتام،اکبر الدین اویسی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین نامزد

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر پا زارام شرینواس ریڈی نے ایوان میں بحث و مباحثے کے بعد ایوان کی جانب سے 1.46کروڑ روپئے کے مختص بل کی منظوری کے بعد ایوان کو ملتوی کر دیا۔اسپیکر سرینواس ریڈی نے،تخصیصی بل کو منظور کرنے کے بعدایوان کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔اس بل کو وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے متعارف کر وایا تھا۔قبل ازیں اسپیکر نے ایوان کمیٹیوں کا اعلان کیا۔

انہوں نے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اکبر الدین اویسی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چئیر مین نامزد کیا،اور سولیپیٹا لنگا ریڈی کو تخمینہ کمیٹی کا چئیر مین اور اشان نگری جیون ریڈی کو پبلک انڈر ٹیکسنگ کمیٹی کا چئیرمین نامزد کیا۔اس کمیٹی کے ممبران میں کلوا کونٹلہ ودیا ساگر راؤ،پراکاش گوڑ،ابراہم،شنکر نائک،داساری منوہر ریڈی،نیلا موتھو بھاسکر راؤ،احمد پاشاہ قادری اور کورو کانتی چندر شامل ہیں۔

دس روز تک چلنے والے اسمبلی اجلاس کے دوران،ایوان نے 58گھنٹے6منٹ تک کام کیا اور تین بل اور ایک قرار دارکو منظور ی دے دی۔