Tuesday, June 10, 2025
Homesliderتلنگانہ تحریک اور موجودہ حالات ایک دوسرے کے متضاد:شرمیلا

تلنگانہ تحریک اور موجودہ حالات ایک دوسرے کے متضاد:شرمیلا

- Advertisement -
- Advertisement -

 حیدرآباد۔ تلنگانہ میں یوم تاسیس کورونا کی وجہ سے سادہ انداز میں منائی گئی لیکن ہزاروں افراد کے ذہنوں میں ایک سوال ہنوز گشت کررہا ہے کہ جن مقاصد کےلئے تلنگانہ بنایا گیا تھا اور جو تحریک چلائی گئی تھی کیا تحریک مقاصد اور موجودہ حالات یکساں ہیں ۔اس ضمن میں سیاستداں شرمیلا نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں صورتحال علحدہ ریاست کی تحریک کی خواہشات کے برخلاف ہے ۔

ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے 7سال کے باوجود بھی ملازمت نہ ملنے پر نوجوان مایوس ہیں۔حال ہی میں تلنگانہ میں نئی سیاسی جماعت کے آغاز کا اعلان کرنے والی وائی ایس شرمیلا جو متحدہ آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھرریڈی کی دختر اور موجودہ آندھراپردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی بہن ہیں ، انہوں نے تلنگانہ کے ضلع میدک میں وینکٹیش نامی نوجوان کے ارکان خاندان کو پُرسہ دیا۔ضلع کے شیریلا نامی گاوں سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے ملازمتوں کے لئے ڈی ایس سی اعلامیہ جاری کرنے میں غیر معمولی تاخیر پر مایوسی کے عالم میں خودکشی کرلی۔انہوں نے اس نوجوان کے ارکان خاندان کو پُرسہ بھی دیا

۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرمیلانے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ تحریک ہنوزہے اور جدوجہد کے حق کو پورا کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ بے روزگاروں،کسانوں میں بھروسہ پیدا کرنے ،خواتین کے خلاف امتیازکو دورکرنے، دلتوں کے لئے فی کس تین ایکر اراضی کی فراہمی کے وعدہ کی تکمیل،ہرغریب کیلئے ایک مکان کے لئے ایک اور تحریک چلانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے ملازمتوں پر بھرتی کے کیلنڈر کو فوری جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

سرکاری ملازمت کی حد عمر میں اضافہ پر بھی زوردیا۔اس موقع پر جب ایک صحافی نے ان سے اراضیات پر غیر مجاز قبضوں کے الزامات پر تلنگانہ کابینہ سے برطرف وزیر ای راجندر کی بی جے پی میں شمولیت سے متعلق سوال کیا تو شرمیلا نے ابتدا میں اس سوال کا جواب دینے سے گریزکیا تاہم انہوں نے صرف اتنا کہا کہ اگر وہ اس صحافی کے سوال کا جواب دیتی ہیں تو وہاں موجود دوسرے صحافیوں کے سوالات کے بھی ان کو جواب دینے پڑیں گے ۔