Thursday, April 24, 2025
Homeتلنگانہتلنگانہ حکومت نے سنگا رینی کالریز کمپنی کے ملازمین کو28 فیصد...

تلنگانہ حکومت نے سنگا رینی کالریز کمپنی کے ملازمین کو28 فیصد کا حصہ دار بنانے کا اعلان کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : تلنگانہ حکومت نے جمعرات کو 2018-19کے لئے اپنے ملازمین کو سنگا رینی کالریز کمپنی لمیٹیڈ (ایس سی سی ایل) کے منافع میں 28  فیصد کی حصہ داری دینے کا اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے ریاستی اسمبلی میں اعلا ن کیا کہ فی ملازم کو 1,00,899روپئے کا بونس ملے گا،جو پچھلے سال کے بونس سے 40,530روپئے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے ایس سی سی ایل کے ملازمین کے لئے دسہرہ تہوار کا تحفہ ہے۔

کمپنی نے تلنگانہ حکومت اور مرکز کی ملکیت والی  51:49ایکویٹی کی بنیاد پر 2018-19کے دوران 1,765کروڑ روپئے کا ریکارڈ منافع کمایا ہے۔2017-18میں۔ہر کارکن کو مزدوروں کے ساتھ اشتراک کردہ 27فیصد منافع کے حصے کے طور پر60,369روپئے دئے گئے تھے۔ یہ کمپنی جس میں 56,000 ہزار سے زیادہ ملازمین ہیں،اس نے 2017-18میں 1,212کروڑ روپئے کا خالص منافع حاصل کیا۔

کے سی آر نے بتایا کہ 2013-14 میں 50.47ملین ٹن کوئلہ تیار کرنے والی کمپنی میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔2018-19 میں کوئلے کی پیداوار 64.41ملین ٹن کی ریکارڈ سطح پر آگئی۔خالص منافع 2013-14میں 418کروڑ روپئے سے بڑھ کر 2018-19میں 1,765کروڑ روپئے ہوگیا۔

کے سی آر نے کہا کہ،تلنگانہ کی ترقی میں عوامی شعبہ کا اقدام اہم کردار ادا کر رہا ہے۔کوئلے کی پیداوار،نقل و حمل،فروخت،منافع میں اضافہ،کاروبار میں اضافہ،سب تلنگانہ ھکومت کی موثر اور اچھی حکمرانی کی علامت ہیں۔یہ ہم سب کے لئے باعث فخر ہے۔