Wednesday, April 23, 2025
Homesliderتلنگانہ سڑک حادثہ ، مرنے والوں کی تعداد 9 ہوگئی

تلنگانہ سڑک حادثہ ، مرنے والوں کی تعداد 9 ہوگئی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں اتوارکو پیش آئے خوفناک  سڑک حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 9 ہوگئی کیونکہ کل رات سے مزید چار افراد زندگی اورموت کی جنگ میں ہار گئے ، عہدیداروں نے پیر کو یہ تفصیلات فراہم کی ہیں ۔16 دیگر زخمی افراد  مختلف دواخانوں میں زیر علاج ہیں اور ان میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹاٹا ایس گاڑی جس میں 25 افراد سوار تھے، یلاریڈی منڈل میں حسن پلی گیٹ کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹرالی آٹو ڈرائیور سمیت پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

متوفی اور زخمیوں کا تعلق اسی ضلع کے پٹلم منڈل کے چیلرگی گاؤں سے ہے اور وہ ایک رشتہ دار کی دشا دینا کرما کی رسم میں شرکت کے بعد اپنے گاؤں واپس جا رہے تھے جس کی حال ہی میں ایک پڑوسی گاؤں میں موت ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق ٹاٹا ایس کے ڈرائیور کی تیز رفتاری اور غفلت کے باعث حادثہ پیش آیا۔مرنے والوں کی شناخت ڈرائیور سائولو (25)، لچھوا (45)، انجاوا (40)، ویرامنی (38)، آسیوا (40)، ویروا (70)، گنگامنی (45)، یلایا (45) اور پوچایا (44) کے طورپر ہوئی ہے۔دریں اثنا وزیراعظم نریندرمودی نے پیر کو سڑک حادثے پر غم کا اظہار کیا اور مرنے والوں اور زخمیوں کے اہل خانہ کو مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔

کاماریڈی ضلع تلنگانہ میں ایک حادثے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان سے غمزدہ۔ سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کے ساتھ دعا ان الفاظ کے ساتھ انہوں نے اپنا پیغام دیا ہے ۔پی ایم این آر ایف کی طرف سے ہر مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے اور زخمی افراد  کو  50,000 روپے دیے جائیں۔