Monday, June 9, 2025
Homesliderتلنگانہ میں کورونا کے 2092نئے معاملات

تلنگانہ میں کورونا کے 2092نئے معاملات

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تلنگانہ میں جمعرات کو کورونا کے 2092نئے معاملات درج کئے گئے ہیں، اس طرح ریاست میں اس انفکشن سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 73,050تک جاپہنچی ہے۔گذشتہ روز13افراد کی اس سے موت ہوئی تھی جس کے بعد ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 589تک جاپہنچی۔ڈائرکٹر محکمہ صحت عامہ وخاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق جمعرات کو ریاست میں کورونا کے جملہ معاملات 73,050ہوگئے ہیں۔تقریبا1289افراد روبہ صحت ہوگئے ہیں جن کو تلنگانہ کے مختلف اسپتالوں سے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اس طرح ریاست میں کورونا سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد 52,103ہوگئی ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ ریاست میں کورونا کے سرگرم معاملات کی تعداد 20,358ہے۔محکمہ صحت کے حکام نے 21,346معائنے کروائے اور ریاست میں جملہ 5,43,489معائنے اب تک کروائے گئے۔عہدیداروں نے کہا کہ ان معائنوں میں سے 1550معائنوں کے نتائج جاری کئے گئے۔

بلیٹن کے مطابق جی ایچ ایم سی حدود میں 535،رنگاریڈی ضلع میں 126،میڑچل ملکاجگری ضلع میں 126،کریم نگر ضلع میں 123،ورنگل اربن ضلع میں 128،سنگاریڈی ضلع میں 101نئے معاملات گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران درج کئے گئے۔اسی دوران اے پی میں بھی کورونا کے معاملات جاری ہیں۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 10,128نئے معاملات درج کئے گئے اور77اموات ہوئیں۔یہ اموات کی تعداد اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے جن کی کورونا سے ایک ہی دن میں اموات ہوئی ہیں۔