حیدرآباد۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) نے 293 سرکاری جائیدادوں بشمول فیلڈ اسسٹنٹ، سانیٹری انسپکٹر، ہیلت اسسٹنٹ، بل کلکٹر، اسسٹنٹ اسٹورس آفیسرس ، ڈاٹا پروسیسنگ اسسٹنٹ اور اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر س کی جائیدادوں کے لئے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ بیشتر مذکورہ جائیدادوں کے لئے آن لائن درخواست کے ادخال شروع کردیا گیا ہے اور امیدوار اپنی درخواستیں کمیشن کے ویب سائٹ tspsc.gov.in پر داخل کرسکتے ہیں۔درخواست گذاروں کوجن کی عمریں 18-44 کے درمیان ہیں، ٹی ایس پی ایس سی کی جانب سے منعقد کئے جانے والے کمپوٹر اساسی امتحان یا آف لائن او ایم آر اساسی امتحان میں شرکت کرنا ہوگا، اس کے بعد ان کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں:
فیلڈ اسسٹنٹ: 8 جائیدادیں ( تلنگانہ اسٹیٹ ڈیری ڈیولپمنٹ کو آپریٹیو فیڈریشن لمیٹیڈ)
ہیلت اسسٹنٹ : 50 جائیدادیں(بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات)
سانیٹری انسپکٹر: 35 جائیدادیں (بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات)
بل کلکٹر : 124 جائیدادیں(گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن)
اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر: 13 جائیدادیں (تلنگانہ اسٹیٹ بیوریج کارپوریشن لمیٹیڈ)
اسسٹنٹ اسٹورس آفیسر: 55 جائیدادیں (تلنگانہ اسٹیٹ بیوریج کارپوریشن لمیٹیڈ)
ڈاٹا پروسسنگ اسسٹنٹ : 8 جائیدادیں (تلنگانہ اسٹیٹ بیوریج کارپوریشن لمیٹیڈ)
تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن تقررات۔ 293 جائیدادوں کے لئے درخواستوں کے ادخال کا آغاز
- Advertisement -
- Advertisement -