Tuesday, June 10, 2025
Homeتازہ ترین خبریںتلنگانہ کی تشکیل کے عمل پر امیت شاہ کی تنقید غیر ضروری:اتم...

تلنگانہ کی تشکیل کے عمل پر امیت شاہ کی تنقید غیر ضروری:اتم کمار ریڈی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے صدر اور رکن پارلیمنٹ این اتم کمار ریڈی نے جمعرات کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے،ریاست تلنگانہ کے قیام کے لئے اختیار کئے گئے عمل پر تنقید کرنے کو غیر ضروری قرار دیا۔

گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے،اتم کمار ریڈی نے امیت شاہ کے ان تبصروں کی مذمت کی،جس میں انہوں کہا تھا کہ پارلیمنٹ کے دروازے بند کر کے ریاست تلنگانہ کی تشکیل کی گئی تھی“۔اتم کمار نے کہا ”یہ ایک عام عمل ہے کہ جب بھی ووٹنگ کے ذریعہ بل منظور کئے جاتے ہیں،تو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کر دروازے بند کر دئے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل اس وقت کی گئی تھی جب کانگریس کی زیر قیادت یو پی اے حکومت نے ایک مقررہ عمل کی پیروی کی تھیاور اس کے ساتھ سبھی سیاسی جماعتوں سے وسیع تر مشاورت کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی سیاسی جماعتوں نے تلنگانہ کے قیام کی حمایت کی تھی۔

تاہم،وزیر آعظم نریندر مودی اور امیت شاہ نے متعدد موقع پر بار بار اے پی کی تقسیم کے لئے اختیار کردہ عمل پر تنقید کی۔کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے تلنگانہ ریاست کی تشکیل کو مسترد کر دیا۔۔؟

یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ جب امیت شاہ نے پارلیمنٹ میں ان متنازعہ تبصرے کئے تو ٹی آر ایس کے ارکان خاموش رہے۔اتم کمار نے اس معاملہ پر تلنگانہ بی جے پی قائدین کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا۔

اتم کمار ریڈی نے یہ بھی اعلان کیا کہ بلدیات میں کانگریس پارٹی کے پرچم کشائی کے پروگرام میں 19اگسٹ تک توسیع کردی گئی ہے۔انہوں نے پارٹی کیڈر سے اپیل کی ہے کہ وہ تلنگانہ بھر میں بڑے پیمانے پر تمام بلدیات میں ”انٹی انٹی کانگریس،واڈاوڈالو کانگریس جھنڈا“ پروگرام منعقد کریں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ پروگرام اب تک بہت بڑی کامیابی حاصل کر چکا ہے او ر پارٹی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ بائیں بازو کے علاقوں میں ہی پروگرام کا انعقاد کریں۔ان سے اتم کمار ریڈی نے 20اگسٹ کو سابق وزیر آعظم راجیو گاندھی کے 75ویں یوم پیدائش کی تقریبات بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کی بھی ہدایت دی۔

اس سے قبل اتم کمار ریڈی نے میونسپل انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے سینئیر رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی۔میونسپل انتخابات میں پسماندہ طبقات کے لئے ریزرویشن فیصد کو کم کرنے پر وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی کیڈر کو ٹی آر ایس حکومت کے بی سی مخالف چہرے کو لوگوں کے سامنے بے نقاب کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے اس بات کا ادعا کیا کہ کانگریس پارٹی بی سی اور مسلمانوں کو بلدیاتی انتخابات میں 50%فیصد ٹکٹ دے گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بی سی کو ان کی آبادی کے تناسب کے مطابق ریزرویشن دیا جائے،اور دعویٰ کیا کہ کانگریس کافی مضبوط ہے اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اکثریت کے ساتھ نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

جائزہ اجلاس (این ایس ایس) میں سی ایل پی رہنما مالو بھٹی وکرمارکا،اے آئی سی سی سکریٹریز بوس راجو،سلیم احمد اور وامشی چند ریڈی،ٹی پی سی سی کے کار گذار صدر پونم پربھاکر اور کسم کمار،ڈی سی سی صدور اور دیگر اہم قائدین نے شرکت کی۔