Thursday, April 24, 2025
Homeتازہ ترین خبریںتلنگانہ کے سیاسی قائدین نے ”چنما“ کے دیہانت پر کیااظہار تعزیت

تلنگانہ کے سیاسی قائدین نے ”چنما“ کے دیہانت پر کیااظہار تعزیت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : تلنگانہ کے مختلف سیاسی قائدین نے سشما سواراج کے دیہانت پر اظہار تعزیت کیا اور ان کی خدمات کو یاد کیا۔سابق وزیر خارجہ سشما سواراج جو منگل کی رات چل بسیں خود کو تلنگانہ کی ”چنما“کہنے پر فخر محسوس کر تی تھیں۔اس وقت کے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرکی حیثیت سے انہوں نے تلنگانہ ریاست کے قیام کے لئے بل منظور کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

جب کانگریس کے رہنما آندھرا پردیش کی تشکیل کے لئے پارٹی صدر سونیا گاندھی کو تلنگانہ کی ”اماں“(ماں) کے طور پر پیش کر رہے تھے تو،سشما سواراج نے خود کو تلنگانہ کی ”چنما“(ماں کی چھوٹی بہن) کہا تھا۔

انہوں نے پارلیمنٹ میں آندھرا پردیش تنظیم نو ایکٹ 2014کو منظور کرنے کے فورا بعد ہی تلنگانہ کے لوگوں کو بتایا تھا کہ ”براہ کرم تلنگانہ ریاست کے حصول میں نہ صرف اس اماں (سونیا گاندھی) بلکہ اس چنما کی شراکت کوبھی یاد رکھیں۔

سن 2017میں حیدرآباد میں منعقدہ عالمی انٹر پرینیور شپ سمٹ (گی ای ایس) میں،اس وقت کے وزیر برائے امور خارجہ کی حیثیت سے سشما سواراج نے اپنا نمائندہ متعارف کرایا تھا۔

بی جے پی رہنماؤں نے تلنگانہ تحریک میں ان کی حمایت کو یاد کیا۔ان کا دعوی ہے کہ بی جے پی کی حمایت نے ریاست کی تشکیل کو یقینی بنایا ہے۔سشما سواراج کو تلنگانہ ریاست کو حقیقت بنانے کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے نہ صرف اس تحریک کو اپنا تعاؤن دیا بلکہ پارلیمنٹ میں بل کی منظوری کو بھی یقینی بنایا۔تلنگانہ ریاست کے بی جے پی سربراہ کے لکشمن نے یہ بات کہی۔

بی جے پی رہنماؤں نے کہا کہ سشما سواراج نے تلنگانہ کے نوجوانوں سے علیحدہ ریاست کی تحریک کے دوران خود کشی نہ کرنے کی جزباتی اپیل کی تھی۔انہوں نے ہمت رکھنے اور تلنگانہ کو حقیقت بنتے دیکھنے کے لئے زندہ رہنے کا مشورہ دیاتھا۔وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے ٹویٹ کیا کہ ہم سب ہمیشہ ان کے مقروض رہیں گے۔

عوامی وزیر کے طور پر مشہور،سشما سواراج کا تلنگانہ کے لوگوں کے ساتھ بھی ایک اہم تعلق تھا۔و ہمیشہ خلیج اور دوسرے ممالک میں پریشانی

 میں مبتلا افراد کی درخواستوں کا جواب دیتی تھیں۔وہ ہمیشہ سوشیل میڈیا پر سرگرم رہتی تھیں۔

سابق مرکزی وزیر سشما سواراج کے دیہانت پر تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کے کار گزار صدر نے تعزیت کا  اظہار کیا اورکہا کہ ”تلنگانہ کے عوام ریاست کے قیام کے لئے ان کی حمایت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

کے ٹی آر نے مزید کہا کہ ”میں جب بھی ان سے ملا،تو ان کے استقبال کی گرمجوشی کو دیکھ کر تعریف کیا۔وہ ایک سچی رہنما تھیں جنہوں نے دنیا میں کہیں بھی ہندوستانیوں کو تکلیف میں مبتلا دیکھکر ان کی مدد کی۔