Sunday, June 8, 2025
Homesliderتلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں جونیر وکلا کو مشکلات،ورچول موبائل کورٹ...

تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں جونیر وکلا کو مشکلات،ورچول موبائل کورٹ کا قیام

- Advertisement -
- Advertisement -

 کورونا وائرس کی وجہ سے عدالتیں بند کردی گئی ہیں تاہم ہنگامی نوعیت کے معاملات کی سماعت بذریعہ آن لائن کی جارہی ہے۔ضمانت کی عرضیاں،انجکشن آرڈرس بذریعہ آن لائن دیئے جارہے ہیں تاہم جونیر وکلا کو ای فائلنگ کا تجربہ نہ ہونے کے نتیجہ میں درپیش مسائل کے حل کے لئے تلنگانہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر  ضلع کریم نگر میں ڈسٹرکٹ کورٹس بلڈنگس کامپلکس کے قریب ورچول موبائل کورٹ کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔

سینئر وکیل رگھونند راو نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے تمام عدالتیں بند ہیں جس کے نتیجہ میں عرضیوں کو بذریعہ آن لائن داخل کیاجارہا ہے تاہم جونیر وکلا کو اس خصوص میں درپیش مسائل کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایاگیا ہے کیونکہ آن لائن کے لئے لیپ ٹاپ،انٹرنیٹ کی سہولت درکار ہے۔

ان وکلا نے کہاکہ انٹرنیٹ اور تکنیکی مسائل کا ان کوسامنا تھا تاہم اس ورچول کورٹ کے قیام کے بعد بس میں قائم کئے گئے اس کورٹ کے ذریعہ وہ ان تمام سہولتوں سے استفادہ کررہے ہیں۔اس سلسلہ میں بھوماچاری نامی وکیل نے کہاکہ اس وین میں بنائے گئے ورچول موبائل کورٹ سے ان کو کافی فائدہ ہورہا ہے اور کام میں آسانی بھی ہورہی ہے۔

اس بس میں فراہم کردہ سہولتوں کے ذریعہ ججس سے بات کرنے کا بھی موقع فراہم کیاجارہا ہے جو کافی بہتر ہے۔کورونا وائرس کے پیش نظر تھرمل اسکرین اور سینی ٹائزیشن کی سہولت بھی اس موبائل کورٹ میں فراہم کی جارہی ہیں۔