Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگتلگو روزنامہ کے صحافی کا نا معلوم افراد نے کیا قتل

تلگو روزنامہ کے صحافی کا نا معلوم افراد نے کیا قتل

- Advertisement -
- Advertisement -

راجمندری: آندھرا پردیش میں تلگو روزنامہ کے لئے کام کرنے والے ایل صحافی کو نامعلوم افراد نے چاقو سے وار کرکے قتل کر دیا۔تفصیلات کے بموجب،تلگو اخبار ”آندھرا جیوتی“ کے لئے کام کرنے والے رپورٹر،49سالہ کے ستیا نارائن،کی لاش منگل کے روز ضلع گو داوری میں واقع ان کے گھر کے قریب سے ملی۔

پولیس کے ڈاگ اسکواڈ،کلوز ٹیم،کی مدد سے تفتیش کا آغاز کیا گیا اور تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ساتھ ہی متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔چہارشنبہ کے روز ضلعی سپرنٹنڈنٹ پولیس عدنان نعیم عاصم نے جائے وقوع کا دورہ کیا،اور متوفی کے اہل خانہ سے بات کی۔

وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ پرنی نانی نے کہا ہے کہ مذکورہ قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ”وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ خاطیوں کا سراغ لگانے کے لئے فوری اقدامات کریں۔

جنا سینا پارٹی کے صدر پون کلیان نے اس بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے صحافت پر حملہ قرار دیا۔اور کہا کہ ”ایسا معلوم ہوتا ہے کہ میدیا کو خوفزدہ کرنے کے مقصد سے یہ حملہ کیا گیا تھا“۔پون کلیان نے مزے کہا کہ ”صحافی ستیانارائن،ایک ماہ قبل ایک حملے میں بچ گیا تھا اور اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی تھی،لیکن وہ اسے تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی۔