Thursday, April 24, 2025
Homeتازہ ترین خبریںجامعہ ملیہ اسلامیہ اوراے ایم یوکے طلباء پر پولیس کے ظلم کے...

جامعہ ملیہ اسلامیہ اوراے ایم یوکے طلباء پر پولیس کے ظلم کے خلاف مانو میں احتجاج

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء پر پولیس کے ظلم کے خلاف اتوار کی رات مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) کے کیمپس میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

ملک کی واحد اردو یونیورسٹی کے درجنوں طلباء نے آدھی رات کے وقت یونیورسٹی کیمپس میں جمع ہوئے اور جامعہ اور اے ایم یو کیمپس میں پولیس کی کارروائی کے خلاف نعرے بازی کی۔انہوں نے دونوں یونیورسٹیوں کے طلباء سے اظہار یکجہتی کیا اور کیمپس میں داخل ہونے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

طلباء کے شدیدے احتجاج کے ساتھ،یونیورسٹی کے عہدیداروں اور پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لئے اقدام کیا۔اطلاعات کے مطابق،طلباء نے پیر کے روز سمسٹر امتحانات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یونیورسٹی میں پچھلے دنوں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں۔

واضح ہو کہ،شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کر رہے جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ پر ظالمانہ طریقہ سے مار پولیس کی جانب سے پیٹ کی گئی اور ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا،جس میں متعدد طلباء شدید طور پر زخمی ہو گئے۔جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ پر پولیس کے ظلم و تشدد کے خلاف مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی کے طلبہ نے رات دیر گئے تک احتجاجی مظاہرے کئے اور پولیس کے کلاف نعرے بازی کی گئی۔