Thursday, April 24, 2025
Homeبین الاقوامی جاپان کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے9.4 ملین ڈالر خرچ کرے گا

 جاپان کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے9.4 ملین ڈالر خرچ کرے گا

- Advertisement -
- Advertisement -

ٹوکیو۔ وبائی شکل اختیار کر چکے کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لئے جاپان حکومت تقریبا 9.4 ڈالرس خرچ کرے گی ۔ حکومت نے کہا کہ عوامی صحت خدمات کے لئے مجموعی طور13.3 ملین ڈالرس مختص کئے ہیں اور یہ خرچ ریزروفنڈ میں سے کیا جائے گا ۔ اس رقومات کا استعمال وائرس ٹسٹ کٹ اور ممکنہ ویکسین تیارکرنے کے ساتھ وائرس کے انفیکشن کی روک تھام اور علاج کے لئے کیا جائے گا ۔

آبے نے یہاں صحافیوں سے کہا ہم انفیکشن پھیلنے سے روکنے کے لئے اورمتاثرہ لوگوں کے نازک حالات ہونے سے روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ اس کے علاوہ حکومت نے جنگی بنیادوں پر منہ پر لگانے والے ماسک بنانے کے لئے کمپنیوں کو دو لاکھ 73 ہزار ڈالر کیسبسڈی دینے اورہرماہ تقریبا60 کروڑ ماسک تیارکرنے کا ہدف دیا ہے ۔

حکومت کی جانب سے رواں برس جولائی میں ہونے والی اولمپکس کھیلوں کو مد ِ نظر رکھ کر یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ جاپان میںکورونا وائرس سے حال ہی ایک خاتون کی بھی موت ہو گئی تھی ۔ واضح ر ہے کہ چین میں کورونا وائرس کے قہر سے اب تک تقریبا1500 افراد کی جانیں تلف ہو چکی ہیں اور تقریبا 52 ہزار افراد اس وائرس میں مبتلا ہیں ۔ کورونا وائرس جاپان سمیت25 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے ۔

چین میں کورونا وائرس سے 1523 افراد ہلاک، 66492متاثر

 چین میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھکر 66492 ہو گئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 1523 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ہفتہ کو کہا کہ31 صوبوں سے جمعہ تک ملنے والی معلومات کے مطابق کورونا وائرس کے2641 نئے معاملات کی تصدیق اور143 افراد کے موت کی اطلاع ملی ہے ۔

کمیشن کے مطابق صوبہ ہبوئی میں 139، ہینن میں دو اور بیجنگ اور چونکنگ میں فی کسایک شخص کی موت ہوئی ہے اوراب انفیکشن کے2277 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ کمیشن نے کہا کہ جمعہ تک کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد بڑھ کر 66492 تک پہنچ گئی ہے اور1523 لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ہیلتھ کمیشن نے کہا ہےکہ 11053 لوگوں کی حالت نازک ہے جبکہ8096 لوگوں کو دواخانہ سے چھٹی دے دی گئی تھی۔