Monday, December 2, 2024
Homesliderجعلی دستاویزات کے ذریعے بینکوں سے قرض  اور دھوکہ دہی کے الزام...

جعلی دستاویزات کے ذریعے بینکوں سے قرض  اور دھوکہ دہی کے الزام میں 3 افراد گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

گروگرام۔ گروگرام کے مختلف بینکوں سے جعلی شناخت  اور جعلی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر 3-5 لاکھ روپے کا قرض حاصل کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا، پولیس نے چہارشنبہ  کو معاملے کی تفصیلات فراہم کی  ہیں ۔ملزمان کی شناخت نتن، سچن گپتا اور امن گپتا عرف آشو کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے مزید کہاہے کہ ان افراد کے قبضہ سے ایک لیپ ٹاپ، دو رنگین پرنٹر، 15 آدھار کارڈ، 24 پین کارڈ، 10 سرو ہریانہ گرامین بینک کے ڈیبٹ کارڈ، بینک کا ایک اسٹامپ، 24 سم کارڈ اور فرضی دستاویزات کی کاپیاں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق پالم وہار میں ہریانہ کے چیف منسٹر  کے فلائنگ اسکواڈ اور کرائم برانچ کی ایک مشترکہ ٹیم نے گروگرام کی گاندھی کالونی میں واقع شیام کمیونیکیشنز اینڈ الیکٹرانکس پر چھاپہ مارا جہاں مبینہ طور پر دھوکہ دہی چل رہی تھی۔تینوں ملزمان نے کہا ہے کہ وہ فرضی دستاویزات کی بنیاد پر سم کارڈ حاصل کرتے تھے اور سرو ہریانہ گرامین بینک کے ڈیبٹ کارڈ سمیت مختلف بینکوں سے 3 سے 5 لاکھ روپے کے قرض حاصل کرتے تھے۔

ایک تفتیشی عہدیدار نے بتایا ملزمان گزشتہ ایک سال سے مبینہ گھوٹالے کو چلا رہے تھے۔ ملزمان قرض کی صرف 2-3 قسطیں ادا کرتے تھے اور اس کے بعد قرض ادا نہیں کرتے تھے۔ انہوں نے اس طرح کے حربے کی بنیاد پر کئی قرض لیے ہیں۔تاہم پولیس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے تاکہ قرض لینے کے عمل میں ان کی مدد کرنے والے دوسرے لوگوں کے ملوث ہونے کے بارے میں معلوم کیا جا سکے۔جن لوگوں نے دھوکہ دہی کے اس اسکام میں ان کا ساتھ دیا ہے انہیں بھی گرفتار کیا جاسکے ۔یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں بنک لونس اور موبائیل فونس پر لون کے ایپس کے متعدد مقدمات منظر عام پر آئے ہیں جس کے بعد پولیس نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ لون کے نام پر ہونے والی دھوکہ دہی سے خود کو محفوظ رکھیں۔