Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگجعلی نوٹ دبئی لیجانے کی کوشش کرنے والا ہندوستانی گرفتار،3 سال قید...

جعلی نوٹ دبئی لیجانے کی کوشش کرنے والا ہندوستانی گرفتار،3 سال قید اور 2 لاکھ درہم جرمانہ

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔دبئی کرمنل کورٹ نے ایک ہندوستانی  شہری کوہندوستانی جعلی کرنسی اسمگل کرنے کے جرم میں تین برس قید اور دولاکھ اماراتی در ہم جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ہندوستانی شہری کو قید کی مدت پوری کرنے کے بعد ملک بدر کر دیاجائے گا۔امارات ٹوڈے کے مطابق دبئی میں کسٹم حکام نےہندوستان سے آنے والے ایک شہری کےبیگ میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے 40 لاکھ جعلی نوٹ بر آمد کر لیے۔

کسٹم اہلکار نے مسافر کے بیگ کو غیر معمولی پھولا ہو پایا تو اسے شک ہوا۔ بیگ کواسکینگ مشین سے گزار گیاتو معلوم ہوا بیگ کی خفیہ تہوں میں نامعلوم اشیا موجودہیں۔ مسافر نے جب کسٹم عہدیدار کو اسکینگ مشین پر بیگ رکھتے دیکھا تو وہ گھبرا گیا اس نے کسٹم عہدیدار کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ بیگ میں کچھ نہیں ہے۔عہدیدارنے بیگ کے خفیہ خانے دریافت کرکے انہیں کھولا تو اس میں چھپائے گئے ہندوستانی کرنسی نوٹ بر آمد ہوئے ۔ نوٹوں کا تجزیہ کرنے پر انکشاف ہوا کہ وہ تمام جعلی تھے جن کی مالیت 40 لاکھ ہندوستانی روپے رہی ۔ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے کسٹم پولیس کو بتایا تھا کہ بیگ اور اس میں چھپائے گئے نوٹ ا س کے نہیں بلکہ اسکے دوست کے ہیں جس نے یہ بیگ دبئی پہنچانے کی درخواست کی تھی  ۔