ممبئی: کشمیر میں نیٹ ورک بند ہونے سے ٹیلی کام کمپنیوں کے صارفین پر اثر پڑا،جس کی وجہ سے ہندوستانی ائیر ٹیل نے 30لاکھ صارفین کو کھو دیا،جبکہ ووڈا فون،آئیڈیا نے بھی اپنے صارفین کھو دئے ہیں۔گذشتہ ہفتہ راجیہ سبھا میں جموں و کشمیر کی صورتحال پر سوالوں کے جواب میں،مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کی سفارشات پر نئی تنظیم نو کے مرکزی خطہ میں انٹر نیٹ خدمات دوبارہ شروع ہوں گی۔
جموں و کشمیر میں نیٹ ورک بند ہونے کی وجہ سے ائیر ٹیل نے تقریبا تیس لاکھ صارفین کھو دیا ہے۔ووڈا فون،آئیڈیا کے بارے میں رپورٹ ہے کہ اس سہ ماہی کے دوران اس نے صارفین کو کھونے کا سلسلہ جاری رکھا،جس میں مجموعی طور پر8.9 ملین صارفین کا نقصان ہوا،جس سے صارفین کی کل تعداد 32.0 ملین ہو گئی۔