Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںجمہوریت ہندوستان کا سب سے انمول اثاثہ ہے: ممتا بنرجی

جمہوریت ہندوستان کا سب سے انمول اثاثہ ہے: ممتا بنرجی

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکاتا : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو آزادی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے لئے پر امن تحریکیں چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیکو لر ازم ہی ایک قوم کی حیثیت سے ہندوستان کی شناخت اور متحد ہے۔

73ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک ٹویٹ میں بنرجی نے ”سبھی سے”ہندوستان کو تقسیم نہ کرنے“کا حلف اٹھانے،بلکہ اسے متحد کرنے کی اپیل کی۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ”ہمیں ہمیشہ سیاسی آزادی، معاشی آزادی،اظہار رائے کی آزادی،اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے لئے جدو جہد کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت ہندوستان کا سب سے انمول اثاثہ ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں ممتا بنرجی نے کہا کہ ہمیں ہندوستان کو متحد کرنے ہوگا۔ذات پات یا فرقہ سے قطع نظر،ہم سب ایک ہندوستان ہیں۔سیکو لرزم ہی ہمیں ایک قوم کی حیثیت سے شناخت اور متحد کرتا ہے۔