Sunday, June 8, 2025
Homesliderجنسی ہراسانی مقدمہ،مفرور وکیل کی بیوی اور اس کاساتھی گرفتار

جنسی ہراسانی مقدمہ،مفرور وکیل کی بیوی اور اس کاساتھی گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

دکشینہ کنڑ (کرناٹک)۔ کرناٹک پولیس نے ملزم سینئر ایڈوکیٹ کے ایس این کی مدد کرنے کے الزام میں وکیل کی بیوی اور ایک اور شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ راجیش بھٹ جو اکتوبر میں محکمہ پولیس کی جانب سے اس کی تلاش شروع کرنے کے بعد بھی ابھی تک فرار ہے ،متاثرہ نے 18 اکتوبر کو ملزم سینئر ایڈوکیٹ بھٹ کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروایا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی بیوی اور اچیوتھ بھٹ نامی ایک اور شخص مبینہ طور پر ایڈوکیٹ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اسے پولیس سے فرار ہونے میں مدد کرتے پائے گئے ہیں۔

 پولیس ذرائع نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا اور انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ اس سے قبل کرناٹک ہائی کورٹ نے ملزم کے ایس این کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ راجیش پر منگلورو میں اپنے دفتر میں لاء گریجویٹ  خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ہے۔ پولیس کمشنر منگلورو، این ششی کمار نے کہا کہ پولیس نے عدالت کو قائل کیا ہے کہ ملزم وکیل کو ضمانت کیوں نہیں ملنی چاہیے۔ عدالت نے ان کی گرفتاری کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔ پولیس ابھی تک اسے گرفتار نہیں کر سکی ہے اور اسے کسی دوسرے ملک فرار ہونے سے روکنے کے لیے لک آؤٹ نوٹس جاری کر دیا ہے۔ اس کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ پولیس نے اس معاملے میں ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر خاتون سب انسپکٹر سمیت دو پولیس عہدیداروں کو معطل اور تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

متاثرہ نے پولیس سے سوال کیا کہ وہ اتنے عرصے سے ملزم کو گرفتار کیوں نہیں کر سکی۔ ملزم ایڈوکیٹ  راجیش بھٹ کو کرناٹک اسٹیٹ بار کونسل کی رکنیت سے اس وقت تک معطل کر دیا گیا تھا جب تک کہ ان پر درج ایف آئی آر کے بعد عدالتوں میں پریکٹس نہ کرنے کی ہدایات نہیں دی جاتیں۔ انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کے حکام نے ملزم وکیل کو ہدایت دی تھی کہ وہ تیسری ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں اے سی بی کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر (ایس پی پی) کے طور پر کام جاری نہ رکھے۔