Thursday, April 24, 2025
Homesliderجنوبی افریقہ  کے خلاف پاکستان نے ونڈے سیریز جیت لی

جنوبی افریقہ  کے خلاف پاکستان نے ونڈے سیریز جیت لی

- Advertisement -
- Advertisement -

سینچورین ۔اوپنر فخر زمان کی متواتر دوسری سنچری اور جنوبی افریقہ کی اننگز کے درمیانی اوورس میں محمد نواز کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان نے یہاں میزبان جنوبی افریقہ کو تیسرے اور فیصلہ کن ونڈے میں 28 رنز سے شکست دیکر تین مقابلوں کی ونڈے سیریز میں 1-2 کی تاریخی کامیابی حاصل کی ہے ۔کامیابی کےلئے مطلوبہ نشانہ 321 کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 49.3 اوورس میں 292 رنز اسکور کرپائی۔ افریقی ٹیم کی اننگز کا آغاز بہتر رہا اور اس کے اوپنرس نے پہلی وکٹ کے لئے 54  رنز بناتے ہوئے ٹیم کو ایک مضبوط شروعات فراہم کی لیکن درمیانی اوورس میں  آل راؤنڈر نواز نے 7 اوورس میں 34 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور پاکستانی ٹیم کو مقابلے میں واپس لایا۔

دیگر بولروں میں شاہین شاہ آفریدی نے 58 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ حارث راؤف نے 45 رنز کے عوض دوکھلاڑیوں کا پویلین کی راہ دیکھائی ۔قبل ازیں اوپنر فخر زمان اور کپتان بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو آخر ونڈے میں کامیابی  کے لیے 321 رنز کا ہدف دے دیا  حسن علی اور بابراعظم نے آخری 18 گیندوں میں چھکوں کی بارش کرتے ہوئے 56 رنز بنائے اور یہ تیز رفتار رنز ہی دونوں ٹیموں کے درمیان کامیابی کا فرق ثابت ہوئے ۔ دوسرے ونڈے میں ڈبل سنچری سے محروم رہنے والے فخر زمان نے اپنا شاندار  فارم برقرار رکھتے ہوئے مسلسل دوسرے مقابلے  میں بھی سنچری اسکور کی۔

فخر  نے 57 رنز بنانے والے امام الحق کے ساتھ پہلی ہی وکٹ پر 112 رنز کی پارٹنر شب نبھائی۔ اس کے علاوہ فخر نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ 94 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اور اس دوران  فخر نے  101 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔فخر نے اپنی اننگز کے دوران 104 گیندوں کا سامنا کیا اور 9 چوکے اور 3 چھکے لگائے ۔ان کے ہمراہ کپتان بابر اعظم نے بھی بہتر اننگز کھیلی تاہم وہ اننگز کی آخری گیند پر چکھا  لگاکر سنچری بنانے سے محروم ہوئے اور آخری گیند پر آوٹ ہوئے ۔علاوہ ازیں حسن علی نے 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے صرف 11 گیندوں پر 32 رنز بنا کر ٹیم کو 320 رنز تک پہنچایا۔