Monday, June 9, 2025
Homesliderجوڑوں کو عریاں  ویڈیوز کےذریعہ بلیک میل کرنے والی ٹولی گرفتار

جوڑوں کو عریاں  ویڈیوز کےذریعہ بلیک میل کرنے والی ٹولی گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

نوئیڈا۔ نوئیڈا پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرکے جوڑوں کو خفیہ طور پر ان کی فحش ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ یہ گروہ مبینہ طور پر اویو ہوٹل کے کمروں میں خفیہ کیمرے لگاتا تھا اور وہاں آنے والے جوڑوں کے نجی لمحات کو ریکارڈ کرتا تھا۔ اس کے بعد وہ جوڑوں کو بلیک میل کرتے اور ان سے پیسے مانگتے تھے۔ اگر کوئی جوڑا رقم دینے سے انکارکرتا ہے تو وہ انہیں دھمکی دیتے ہیں کہ وہ ان کی ویڈیو آن لائن گردش کر دیں گے۔

اس گینگ نے اس کے لیے ایک کال سینٹر بھی بنا رکھا تھا۔ اے ڈی سی پی (سنٹرل) سعد میاں خان نے تفصیلات  بتاتے ہوئے کہا  ہے  کہ پولیس نے چار افراد کوگرفتار کیا ہے، جن کی شناخت کھوڈا کے عبدالواحد، وشنو سنگھ (گڑھی چوکھنڈی)، پنکج کمار (نوئیڈا) اور انوراگ کمار، غازی آباد کے وجے نگر کے رہنے والے کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے حال ہی میں ایک جوڑے کو ان کی فحش ویڈیو بنانے کے بعد بلیک میل کیا۔اس معاملے کی تحقیقات نے پولیس کو دو ملزمان عبدل اور وشنو تک پہنچایا، جنہوں نے انکشاف کیا کہ ان کا ایک گینگ ہے  جو اسی طرح لوگوں سے پیسے بٹورتا ہے ۔پوچھ گچھ کی بنیاد پر پولیس نے پنکج اور انوراگ کا سراغ لگا کر انہیں بھی گرفتار کیا ہے ۔ملزم پنکج غیرقانونی کاروبار میں ملوث لوگوں کو سم کارڈ فراہم کرتا تھا جبکہ ملزم انوراگ ایک غیر مجاز کال سینٹر چلاتا ہے ۔

اے ڈی سی پی کے مطابق عبدل اور وشنو دونوں کچھ دن پہلے فیز 3 تھانہ علاقے میں واقع ایک او یو ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔ وہاں انہوں نے خفیہ کیمرے لگائے۔ کچھ دن بعد ایک جوڑا ہوٹل میں ٹھہرا اور ملزمان نے خفیہ کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے ان کے نجی لمحات کی ویڈیو ریکارڈ کی۔ملزمان نے جوڑے کو فون پر بلیک میل کرنا شروع کردیا اور ان کی ویڈیو آن لائن پھیلانے کی دھمکیاں دیں۔عبدل اور وشنو نے ایک اور گینگ کے پنکج اور اس کے ساتھی سوربھ سے بھتہ کی رقم بینک اکاؤنٹ میں جمع کروانے کے لیے رابطہ کیا۔ پنکج نے ان سے 15,000 روپے لیے اور انہیں ایک کِٹ دی، جس میں ایک جعلی بینک اکاؤنٹ، بھتہ خوری کے لیے ایک سم اور اے ٹی ایم شامل تھا۔