Monday, June 9, 2025
Homesliderجوکووچ نااہل قرارد ئے جانے کے بعد یوایس اوپن سے باہر

جوکووچ نااہل قرارد ئے جانے کے بعد یوایس اوپن سے باہر

- Advertisement -
- Advertisement -

نیویارک: عالمی نمبر ایک سربیائی ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا یوایس اوپن 2020 کا سفر حیران کن انداز میں اختتام پذیر ہوا جیساکہ انہیں اس ٹورنمنٹ میں شرکت کےلئے نااہل قرار دیا گیا ۔ جوکووچ کو اس وقت یو ایس اوپن سے سنسنی خیز طور پر نااہل کردیا گیا جب انہوں نے ایک لائن عہدیدار کو گیند ماردی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جوکووچ اسپین کے حریف کھلاڑی پابلو کیرینو بسٹا کے خلاف چوتھے راونڈ کا مقابلہ کھیل رہے تھے اور وہ اس مقابلے میں اپنے حریف سے 5-6 سے پیچھے  تھے اور اس دوران انہوں گیند لائن امپائر کو ماری ۔ جیسے ہی گیند لائن امپائر کو لگی فورراً جوکووچ انہیں دیکھنے  خاتون امپائر کے قریب پہنچے اور کچھ منٹ کے بعد وہ اٹھی اور میدان سے باہر چلی گئی ۔اس کے بعد  ٹورنمنٹ کے ریفری سے تقریبا دس منٹ کی گفتگو کے بعد امپائر نے اعلان کیا کہ کیرینو بسٹا اس مقابلے کے فاتح ہیں اور جوکووچ کو ٹورنمنٹ کے لئے نااہل قراردے دیا گیا۔

اس طرح ٹورنمنٹ سے باہر ہونے کے بعد میدان  سے رخصتی سے پہلے جوکووچ نے کیرینو بسٹا سے مصافحہ کیا۔ٹورنمنٹ میں نااہل قراردئے جانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں جوکووچ کا تیسرا نام درج ہوچکا ہے کیونکہ اس سے قبل 1990 میں آسٹریلین اوپن میں جان میکنرو اور 2000 میں فرنچ اوپن میں اسٹیفن کوبیک بھی  مردوں گرانڈ سلام کی تاریخ میں مرد سنگلز مقابلوں میں نااہل ہوکر ٹورنمنٹ سے باہر ہوچکے ہیں ۔

جوکووچ کا اسطرح ٹورنمنٹ سے باہر ہونا عالمی نمبر ایک کھلاڑی کےلئے مایوس کن ہےکیونکہ وہ یہاں اپنا18 واں گرانڈ سلام خطاب حاصل کرسکتے تھے جس کی اہم وجہ 2020 میں انکا ہنوز ناقابل شکست موقف اور ٹورنمنٹ میں رافل نڈال ،راجر فیڈرر جیسے کٹر حریف کھلاڑیوں کی عدم موجودگی ہے۔

جوکووچ 17، نڈال 19 اور فیڈرر 20 گرانڈ سلام کے ساتھ سب سے زیادہ گرانڈ سلام جیتے والے سرفہرست تین کھلاڑی ہیں۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے اور اسی وجہ سے سیزن کے آخری گرانڈ سلام یوایس اوپن میں کئی کھلاڑیوں نے بیماری کے خدشات کی وجہ سے ٹورنمنٹ سے دستبرداری اختیار کی ہے۔