Thursday, April 24, 2025
Homeتازہ ترین خبریںجگن ریڈی آندھرا کے لئے چار دارالحکومتوں کی منصوبہ بندی کر رہے...

جگن ریڈی آندھرا کے لئے چار دارالحکومتوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹی جی وینکٹیش

- Advertisement -
- Advertisement -

امراوتی : آندھرا پردیش کے دارالحکومت امراوتی کے مستقبل کے سلسلہ میں جاری معاملہ میں ایک نیا موڑ شامل کرتے ہوئے،بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی چار دارالحکومتوں پر غور کررہے ہیں۔

رکن راجیہ سبھا،ٹی جی وینکٹیش نے دعوی ٰ کیا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی (وائی ایس آر سی پی)کی حکومت ایک ہی جگہ پر ہر چیز کی ترقی نہیں کر سکتی ہے اور اس کے بجائے ریاست کے چار الگ الگ علاقوں میں چاردارالحکومتوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

وینکٹیش،جو رائلسیما خطے کے کرنول سے تعلق رکھتے ہیں،جنہوں نے حال ہی میں تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) سے بھارتییہ جنتا پارٹی میں شامل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ جگن ریڈی تمام خطوں کی ترقی کے خواہاں ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے اس تجویز کی حمایت کی۔

ان کے مطابق،ان خطوں میں اونگول،گنٹور نیلور،کرشنا۔گوداوری اور سریکا کلم۔وشاکھا پٹنم۔وجئے نگرم ہوں گے۔وینکٹیش نے اس بات کا انکشاف ایسے وقت میں کیا ہے جب وزراء اور وائی ایس آر سی پی رہنماؤں کے متضاد بیانات نے اس بارے میں الجھن پیدا کردی ہے کہ آیا امراوتی سے دارالحکومت منتقل کیا جائے گا۔

مئی میں وائی ایس آر سی پی کے اقتدار ار میں آنے کے بعدسے دارالحکومت کے مختلف اجزاء پر تمام کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں،کیونکہ اس نے ٹی ڈی پی کی سابقہ حکومت کی طرف سے دئے گئے معاہدوں پر نظر چانی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔وزیر شہری ترقیات بوتسہ ستیہ نارائنا نے حال ہی میں کہا ہے کہ دریائے کرشنا کے کنارے کا علاقہ سیلاب سے متاثر ہے اسی لئے امراوتی کو دارالحکومت کے طور پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت جلد ہی اپنی پالیسی کا اعلان کرے گی۔