امراوتی:وائی ایس آر کانگریس (YSRCP)کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے حلقہ انتخاب پُلی ویندولہ سے نامزدگی داخل کی۔اُنہوں نے اپنے پارٹی کے قائدین کے ہمراہ کڑپہ ضلع کے پلی ویندولہ شہر میں ریٹرننگ آفیسر کے
پاس اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیا۔جگن نے نامزدگی کے ادخال سے قبل ایک ریلی سے خطاب کیا ۔
حلقہ اسمبلی پلی ویندولہ وہ نشست ہے جہاں سے جگن کا خاندان چار دہوں سے اس حلقہ کی نمائندگی کر رہا ہے۔ جگن کے والد آنجہانی وائی ایس راجشیکھر ریڈی 6بار منتخب ہوئے تھے۔وائی ایس ویویکانند ریڈی دو بار منتخب کئے گئے۔جبکہ جگن کی ماں وائی ایس وجئے اماں ایک بار منتخب ہو ئیں۔
جگن موہن ریڈی نے پلی ویندولہ حلقہ اسمبلی سے نامزدگی کیا داخل
- Advertisement -
- Advertisement -