Friday, July 12, 2024
Homesliderجینیلیا ڈی سوزا کی 10سال بعد فلموں میں واپسی

جینیلیا ڈی سوزا کی 10سال بعد فلموں میں واپسی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ جینیلیا ڈی سوزا جو کبھی ٹالی ووڈ کی ٹاپ ہیروئنوں میں سے ایک تھیں، آخری بار 2012 کی فلم نا اشتم میں نظر آئی تھیں۔ اس لیے انہیں آخری بار تلگو فلم میں کام کرتے ہوئے 10 سال ہو چکے ہیں اور اب وہ 10 سا ل بعد دوبارہ فلموں میں واپسی کررہی ہیں۔کنڑ-تلگو دو لسانی خصوصیت کے ساتھ، وہ دوبارہ تلگو فلم انڈسٹری میں واپس آئیں گی۔ دریں اثناء کرناٹک کے سابق وزیر اور معروف صنعت کار گلی جناردھن ریڈی کے بیٹے کیریتی اس فلم میں اپنی پہلی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

جب جینیلیا کے حصے کی بات آتی ہے تو اسے بظاہر ایک سافٹ ویئر کمپنی کے سی ای او کے کردار کی پیشکش کی گئی ہے اور اس دو لسانی فلم میں اسے زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق فلم بنانے والے جلد ہی جینیلیا کے کردار کو قطعیت دیں گے۔کیریتی سری لیلا کے ساتھ رومانس کریں گی، جو فلم پیلی سنداد میں اپنے کردار کے لیے سب سے زیادہ مشہور ہیں۔ ایکشن پر مبنی رومانوی ڈرامے کے طور پر اس فلم کو دیکھا جارہا ہے ، اس فلم میں بہت سے دیگر تفریحی پہلوؤں کی توقع ہے۔

فلم میں کنڑ کے سینئر اداکار روی چندربھی نظر آئیں گے۔ رادھا کرشنا اس فلم کی ہدایت کاری کریں گی، جسے سائی کوراپتی وراہی چلانا چترم بینر کے تحت پروڈیوس کریں گے۔دیوی سری پرساد اس انتہائی متوقع کنڑ-تلگو دو لسانی فلم کے لیے موسیقی ترتیب دیں گے۔یاد رہے کہ جینیلیا فلمی دنیا کی ایک خوبرو ، با صلاحیت اور ادکاری میں ماہر ہیروئین منا جاتی ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری اور اداؤوں سے فلمی شائقین کوکئی ایک یادگار رول دئیے ہیں ۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہےکہ پشپا کے مشہور ہیرو الوارجن کے ساتھ ان کی فلم‘‘ہپی ’’   کافی پسند کی گئی تھی اور وہ ایک سوپر ہٹ فلم ثابت ہوئی تھی ۔