Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںجیون ریڈی نے کالیشورم پروجیکٹ سے متعلق وائٹ پیپرجاری کرنے کا مطالبہ...

جیون ریڈی نے کالیشورم پروجیکٹ سے متعلق وائٹ پیپرجاری کرنے کا مطالبہ کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : کانگریس کے سینئیر رہنما اور ایم ایل سی ٹی جیون ریڈی نے ہفتے کے روز کہا کہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کا لیشورم لفٹ آبپاشی پروجیکٹ کو قومی پروجیکٹ کا درجہ حاصل کرنے میں ناکامی کے ذمہ دار ہیں۔ا

نہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ نے اس پروجیکٹ کے تخمینے میں اضافہ کرکے 50,000کروڑ روپئے کا بوجھ ڈالا ہے،یہ کہتے ہوئے کہ اس پروجیکٹ پر خرچ کی گئی رقم کبھی بھی وصول نہیں کی جائے گی،بھلے ہی مرکزی حکومت نے پرجیکٹ کو قومی پروجیکٹ کا درجہ ہی دیا ہو۔

پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کریم نگر میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جیون ریڈی نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ نے اس پروجیکٹ کو دوبورہ ڈیزائن کرنے کے نام پر کالیشورم لفٹ آبپاشی کے پروجیکٹ کی لاگت کا تخمینہ38,000  کروڑ سے بڑھا کر 83,000کروڑ روپئے کر دیا ہے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ پر اضافی 45,000کروڑ روپئے خرچ کر کے 16.40لاکھ ایکڑ رقبے پر 1.60لاکھ ایکڑ رقبے کی اضافی  آئی کٹ بنانے کا الزام عائد کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ پروجیکٹ کی تعمیر سے متعلق وائٹ پیپر جاری کریں۔