Thursday, April 24, 2025
Homeتازہ ترین خبریںجیٹلی اور جیٹھ ملانی کی موت کے بعد خالی ہوئی راجیہ سبھا...

جیٹلی اور جیٹھ ملانی کی موت کے بعد خالی ہوئی راجیہ سبھا نشستوں کے لئے ضمنی انتخابات

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے جمعرات کے روز کہا کہ سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور اتر پردیش اور بہار کے سینئیر وکیل رام جیٹھ ملانی کی موت کے بعد خالی ہوئی راجیہ سبھا کی دو نشستوں کے لئے ضمنی انتخابات 16اکٹوبر کو منعقد ہوں گے۔ووٹو ں کی گنتی  16اکٹوبر کو ہوگی۔

پول پینل نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب کے لئے دونوں نشستوں کے لئے نو ٹیفکیشن 27ستمبر کو جاری کیا جائے گا،جبکہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 4اکٹوبر ہے،کاغذات نامزدگی کی جانچ 5اکٹوبر کو ہوگی۔پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 9اکٹوبر ہے۔

ارون جیٹلی کا گذشتہ ماہ انتقال ہوگیا۔ان کی معیاد 2اپریل 2024تک تھی۔اور بہار سے آر جے ڈی کے نمائندے کی حیثیت سے رام جیٹھ ملانی کی معیاد 7جولائی2022تک تھی۔