نئی دہلی: دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں اتوار کے روز ہنگامہ برپا ہو گیا۔بتایا جاتا ہے کہ کچھ لوگوں نے جنہوں نے اپنے چہرے نقاب سے ڈھکے ہوئے تھے،جے این یو کیمپس میں طلباء اور اساتذہ پر حملہ کیا،اس حملے میں طلبہ یونین کی صدر آئیشی گھوش بری طرح زخمی ہوگئی ہیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ شام 6:30بجے کے قریب50 غنڈے جے این یو کیمپس میں داخل ہوئے اور طلبای پر حملہ کرنا شروع کر دیا۔
ان افراد نے کاروں کو بھی نشانہ بنایا اور ہاسٹل میں توڑ پھوڑ کی۔جے این یو کے پروفیسر اتل سود نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ہاسٹل پر پتھراؤ کیا اور یونیورسٹی کی املاک کو بھی نقصان پہنچا۔طلباء یونین کی صدر عیشی گھوش نے کہا کہ حملہ آوروں کے چہرے پر نقاب لگائے ہوئے تھے اور ان پر بری طرھ سے حملہ کیا۔اس حملے میں ان کے سر کو گہری چوٹ لگی ہے۔
اس حملے میں جے این یو کے جنرل سکریٹری ستیش چندر بھی زخمی ہوگئے۔جے این یو کے نائب صدر سکیٹ مون نے بھی اے بی وی پی پر حملئے کی رہنمائی کا الزام عائد کیا۔میڈیا کو واٹس ایپ پیغام میں مون نے کہا ”اے بی وی پی نے جے این یو کیمپس کے باہر سے غندوں کا ہجوم جمع کیا ہے،وہ ہرکمروں میں جا رہے ہیں۔
حملے کے دوران ہاسٹل کے کمروں اور لابی میں توڑ پھوڑ کی گئی،جبکہ نامعلوم شر پسندوں نے سڑکوں پر کھڑی متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔اس معاملہ پر انتظامیہ کے جواب کا ابھی تک انتظار ہے،جبکہ پولیس بھی موقع پر پہنچ چکی ہے۔
سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نقاب پوش کس طرح حملہ کررہے ہیں۔