Saturday, May 10, 2025
Homesliderحسین ساگر میں ایک اور نئی کشتی کا اضافہ

حسین ساگر میں ایک اور نئی کشتی کا اضافہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ درگم چیروو پر شروع کی گئی تین کشتیوں نے  بے انتہا مقبولیت حاصل کرلی ہے جس کے بعد اب  تلنگانہ اسٹیٹ ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (ٹی ایس ٹی ڈی سی) نے  حسین ساگر پر 80 سیٹوں والا کروزر متعارف کیا ہے۔ حسین ساگر کو ایک نئے کروزر کے اضافے کے ساتھ ایک اہم فروغ ملا  جس میں 80 مسافر سوار ہوسکتے ہیں۔

وزیر سیاحت سرینواس گوڈ نے وزیر داخلہ محمد محمود علی کے ہمراہ نئی سہولت کا آغاز کیا۔ تلنگانہ اسٹیٹ ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر بی منوہر نے کہا ہے  کہ سیاحوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے بوٹنگ کی سہولیات میں توسیع کی جارہی ہے ، نئی سہولت کا آغاز کرتے ہوئے سری نواس گوڈ اور محمد محمود علی نے کہا کہ وہ جلد ہی حسین ساگر میں برقی کروزر اور کشتیاں چلائیں گے۔ سری نواس نے کہا  عوام ان کشتیوں میں سالگرہ اور دیگر مواقع کی تقاریب  منا سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل انتظامیہ اور شہری ترقیاتی وزیر کے ٹی راما راؤ کی ہدایت کے بعد درگم چیروجھیل پر بھی مزید دو کشتیاں چلائی گئیں۔

سرینواس نے مزید کہا ہم تلنگانہ اور حیدرآباد کو سیاحت کے مرکز کے طور پر ترقی دے رہے ہیں۔ ریاست کی تشکیل کے بعد غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں مستقل اضافہ ہوا ہے۔ بوٹنگ خدمات شہر میں جہاں بھی دستیاب ہیں ، بشمول حسین ساگر اور میر عالم ٹانک  خاص مشہور  ہوئی ہے اور مقبولیت بھی حاصل کی ہیں۔ 1980 کی دہے کے آخر میں حسین ساگر پر شروع ہونے والی بوٹنگ ، اب تفریحی سامان  کی ایک باقاعدہ خصوصیت ہے۔ محکمہ سیاحت کے پاس اس وقت 20 کشتیوں کا نیٹ ورک چل رہا ہے جس میں تین کروزر ، پانچ اسپیڈ بوٹ ، تین ڈیلکس کشتیاں اور پانچ مکینیکل کشتیاں شامل ہیں۔