حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ عدالت نے کورونا کی جانچ اور نامناسب معلومات کی فراہمی پر برہمی ظاہر کی۔ بینچ نے حکومت سے سوال کیاکہ عدالت کے احکام کی خلاف ورزی کرنے والے عہدے داروں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی ہے ہائی کورٹ نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بار بار احکام جاری کرنے کے باوجود اس کے احکام پر کیوں عمل نہیں کیا گیا عدالت نے ریمارک کیا کہ ریاست تلنگانہ دہلی اور اے پی کے مقابلے کورونا کی جانچ کے معاملے میں کافی پیچھے ہے اس نے ریمارک کیا کہ حکومت سو رہی ہے اور عوام کو مشکل میں ڈالا جا رہا ہے کیوں کہ کرونا کے معاملات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے حکام جان بوجھ کر حقائق کو چھپا رہے ہیں اور بستروں کی تعداد کی تفصیلات پر پر عدالت کو کو گمراہ کیا جارہا ہے۔