Wednesday, April 23, 2025
Homesliderحکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کرے :گورنر آربی آئی

حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کرے :گورنر آربی آئی

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانتا داس نے کہا کہ حکومت مہنگائی کی موجودہ صورتحال سے باخبر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ مرکز پر منحصر ہے کہ وہ قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کے لیے سربراہی کے نظام کو مزید بہتر کرے۔انہوں نے مزید کہا  ہے کہ مجھے یقین ہے کہ حکومت مہنگائی کی موجودہ حالت کے بارے میں محتاط ہے اور اب حکومت کو مزید سپلائی سائیڈ اقدامات کے بارے میں فیصلہ کرنا ہے…
داس کا یہ بیان آر بی آئی کی جانب سے رواں مالی سال کے لیے مہنگائی کی پیش قیاسی  میں ایک فیصد اضافہ کرنے کے بعد آیا ہے۔ پہلے یہ تخمینہ 5.7 فیصد تھا لیکن اصل  6.7 فیصد تک آیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ حکومت نے پچھلے مہینے ایندھن پر ایکسائز ڈیوٹی میں 9.5 روپے فی لیٹر کی کمی کی تھی۔ اس سے عام لوگوں کو راحت ملی اور خام مال کی قیمت میں کمی آئی۔ اس کے علاوہ گندم اور چینی جیسی اشیائے خوردونوش کی برآمد پر پابندی یا کمی کے لیے بھی اقدامات کیے گئے۔آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ یہ ان کا کام نہیں ہے کہ وہ غور کریں یا اس پر تبصرہ کریں کہ صحیح اقدامات کیا ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا یہ حکومت کو اس پر فیصلہ کرنا ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ فیصلہ کریں گے۔حکومت ضرورت پڑنے پر اقدامات کرے گی۔اس سے پہلے داس نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے فیصلے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے، ریاستی حکومتوں کے ذریعہ ویاٹ میں کمی کی وکالت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی طرف سے ایکسائز ڈیوٹی میں کٹوتی سے شہری افراط زر پر دباؤ کم ہونے کی امید ہے۔گورنر نے کہا ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل پر ریاستوں کی طرف سے لگائے جانے والے ویلیو ایڈڈ ٹیکس(ویاٹ ) میں مزید کمی یقینی طور پر مہنگائی اور توقعات پر دباؤ کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔