Monday, June 16, 2025
Homesliderحیدرآباد اور تلنگانہ میں مزید شدید بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد اور تلنگانہ میں مزید شدید بارش کی پیش قیاسی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: محکمہ موسمیات حیدرآباد نے پیش قیاسی  کی ہے کہ منگل اور چہارشنبہ  کو حیدرآباد اور تلنگانہ کے دیگر اضلاع میں شدید سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔رنگاریڈی ، میڈچل ، عادل آباد ، آصف آباد ، مانچیرال ، پیڈپلپی ، کریم نگر ، صدی پیٹ ، بھوپلی ، مولگو ، کوٹھاگدیم ، ورنگل (شہری اور دیہی) ، محبوب آباد ، جنگاون ، یادادری بھونگیر ، کھمم ، سوریاپیٹ ، نلگنڈہ ، میڈچل اور نگرکورول میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔  ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی پیش قیاسی کی ہے کہ تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں آئندہ دو دونوں میں شدید سے موسلا دھار بارش ہوگی ۔

نشیبی علاقوں میں آبی جمع ہونے کا امکان ہے۔ آبی ذخائر میں پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچنے کی بھی توقع ہے۔ علاوہ ازیں تلنگانہ اسٹیٹ ڈویلپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے اعدادوشمار کے مطابق  ہفتے کے روز سے اتوار کی صبح آٹھ بجے تک  بہت سارے مقامات پر تیز بارش ریکارڈ ہوئی ہے  جس میں سوریاپیٹ ضلع میں تھروملگری میں 163 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، جبکہ میڈک میں راج پلی میں 148 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گریٹر حیدرآباد میں بھی متعدد مقامات پر بھاری بارش ہوئی ہے جیسا کہ  کوکٹ پلی میں ہفتہ کو 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اتوار کے دن چارمینار میں رات تک سب سے زیادہ 5.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔