Wednesday, April 23, 2025
Homesliderحیدرآباد میں کئی مقامات پر بارش۔پروجیکٹس کی سطح میں اضافہ

حیدرآباد میں کئی مقامات پر بارش۔پروجیکٹس کی سطح میں اضافہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے کئی علاقوں میں آج دوپہر بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں کئی مقامات پر سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوگئی۔بارش کے نتیجہ میں درجہ حرارت میں بھی کمی ہوگئی۔بارش کے نتیجہ میں موسم سرد ہوگیا۔بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔

اسی دوران بالائی ساحلی علاقوں میں ہوئی بارش کے نتیجہ میں اے پی کے کرنول کے سری سلیم ڈیم میں پانی کا بھاری بہاو درج کیاگیا۔بدھ کی صبح اس ڈیم میں 49,895کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا۔عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔اسی طرح تلنگانہ کے جوگولامبا گدوال کے جورالہ پروجیکٹ سے 48,795کیوزک اور اے پی کے رائل سیما کے ہندری نیوا پروجیکٹ سے 1100کیوزک پانی سری سلیم پہنچا۔اس ڈیم کی موجودہ سطح آب 815.50فیٹ ہوگئی ہے۔اس کی مکمل سطح آب 885فیٹ ہے۔