Saturday, September 14, 2024
Homesliderحیدرآباد میں 1500 سے زیادہ محلے اور کالونیاں پانی میں

حیدرآباد میں 1500 سے زیادہ محلے اور کالونیاں پانی میں

- Advertisement -
- Advertisement -

 حیدرآباد: اس وقت ہندوستان کے علاوہ ساری دنیا میں تلنگانہ میں طوفانی بارش اور حیدرآباد کے سینکٹروں محلے اور کالونیاں زیرآب ہونے کی خبرسرفہرست ہے ۔دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد کی تقریبا 1500کالونیوں میں پانی جمع ہوگیا۔کئی مقامات پر گھٹنوں تک پانی دیکھاگیا منگل کے دن کے اوقات میں شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ آدھی رات سے بھی زیادہ وقت تک جاری رہا جبکہ چہارشبنہ کی دوپہر اور شام کے اوقات میں دونوں شہروں کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے تیز بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گزشتہ رات ہونے والی شدید بارش کے نتیجہ میں حیدرآباد کے گگن پہاڑ کے قریب حیدرآباد۔ بنگلور قومی شاہراہ کا کچھ حصہ ٹوٹ کر بہہ گیا۔قریب میں واقع تالاب کا پشتہ ٹوٹ جانے کی وجہ سے قومی شاہراہ ٹرافک کےلئے بند ہوگئی اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ٹووہیلرز کو جانے کی اجازت ملی۔اس واقعہ میں راستہ سے گذرنے والی کاریں بہہ گئیں اور 30 افراد ڈوب گئے جن میں سے تین افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔اس واقعہ میں کاروںکو بھی شدید نقصان پہنچا۔

علاوہ ازیں موسی رام باغ برج کو بھی شدید نقصان پہنچا اور اس کے دوطرف لگائی گئی لوہے کی فینسنگ بھی پانی میں بہہ گئی۔وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے وہاں بیریکیڈس لگانے اور پولیس کا بندوبست کرنے کی ہدایت دی۔چندرائن گٹہ کی الجبیل کالونی میں ایک شخص بارش کے پانی میں بہہ گیا۔ تقریبا 30گاڑیوں اورتین افراد کے بہہ جانے کی اطلاعات ہیں۔ سکندرآباد کی مشہور کالونی ”سندھی کالونی “ جوکہ اپنی پرتعیش زندگی کےلئے کافی مشہور ہے وہ چہارشنبہ کی شام تک بھی زیر آب رہی اور کئی گھروں کے علاوہ تقریباً ہر عمارت کا سیلار جھیل کا منظر پیش کررہا تھا۔ حیدرآباد وجئے واڑہ ہائی وے پر تقریبا ایک کلومیٹرتک گاڑیاں رک گئیں۔

عبداللہ پورمیٹ کے قریب تقریبادس کیلومیٹر تک گاڑیاں ٹہری ہوئی دیکھی گئیں۔ قومی شاہراہ پر بارش کا پانی بہنے لگاجس کی وجہ سے گاڑیاں آگے بڑھنے سے قاصر تھیں جس کی وجہ سے تقریبا تین گھنٹے تک ٹریفک کانظام درہم برہم رہا۔دوسری طرف چادرگھاٹ ریل کی پٹریوں برج کے پاس بارش کا پانی جمع ہوگیاجس کے نتیجہ میں کوٹھی دلسکھ نگر جانے والی گاڑیوں کا راستہ بند ہوگیا۔اس علاقہ میں بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام رہا ۔ طوفانی بارش کے پیش نظر جی ایچ ایم سی حدود میں ہائی الرٹ جاری ہے ۔بارش کے پیش نظر حیدرآباد اور اس کے نواحی علاقوں کی کئی سڑکیں بندکردی گئیں۔ بارش کے سبب شمس آباد ایرپورٹ کو جانے والی سڑک پی وی این آروے بند کردی گئی۔اگلے احکام تک یہ راستہ بند رہے گا۔