Tuesday, December 3, 2024
Homesliderحیدرآباد پولیس نے چینی سرمایہ کاری کے 903 کروڑ روپے کی دھوکہ...

حیدرآباد پولیس نے چینی سرمایہ کاری کے 903 کروڑ روپے کی دھوکہ دی کا پردہ فاش کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔حیدرآباد پولیس نے کہا کہ انہوں نے 903 کروڑ روپے کے چینی سرمایہ کاری کے دھوکہ دہی کا پردہ فاش کیا ہے اور 10 ملزمان کوگرفتار کیا ہے جن میں ایک چینی شہری اور ایک تائیوانی شہری بھی شامل ہے۔ سٹی پولیس کے سائبر کرائم سیل نے ایک شہری کی شکایت کی تحقیقات کے دوران اس دھوکہ دہی کا پردہ فاش کیا جب اس نے لوگزام  نامی سرمایہ کاری ایپ میں 1.6 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کے بعد اسے دھوکہ دیا گیا ہے ۔تحقیقات پر پتہ چلا کہ شکایت کنندہ کی رقم انڈس انڈ بینک کے بینک اکاؤنٹ میں ایکس انڈیا ٹکنالوجی  پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام سے جمع کروائی گئی تھی۔ مزید تحقیقات سے اس گھوٹالے کا انکشاف ہوا۔

حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند نے یہاں ایک نیوز کانفرنس میں دھوکہ دہی کی تفصیلات بیان کی ۔ انہوں نے کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ذریعہ غیر ملکی کرنسی کا سودا کرنے کےلئے لائسنس یافتہ منی چینجر اس گھوٹالے میں ملوث تھے۔ اگرچہ انہیں بیرون ملک سفر کرنے والوں کو زرمبادلہ فراہم کرنے کا لائسنس دیا گیا تھا، لیکن وہ فیما کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔چینی شہری لیک عرف لی اور تائیوان کے شہری چو چان یو کو دہلی اور ممبئی سے حوالا گھوٹالہ چلانے کے الزام میں آٹھ دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔

ساحل بجاج، سنی عرف پنکج، وریندر سنگھ، سنجے یادو، نونیت کوشک، محمد پرویز، سید سلطان، اور مرزا ندیم بیگ دیگرافراد ہیں جنہیں  گرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق دہلی کے رہنے والے کوشک نے گزشتہ سال دو منی ایکسچینجز رنجن منی کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ اور کے ڈی ایس فاریکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے لیے آر بی آئی کا لائسنس حاصل کیا تھا۔پولس کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ رنجن منی کے اکاؤنٹ میں سات ماہ کی مدت میں 441 کروڑ روپے کا لین دین ہوا ہے۔ مزید 462 کروڑ روپے کے لین دین کے ڈی ایس فاریکس کے ذریعے کیے گئے۔

آنند نے کہاتفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ حوالات کے ذریعے 903 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی گئی ہے۔پولیس کمشنر نے انکشاف کیا کہ اس معاملے میں اب تک مختلف بینک کھاتوں میں 1.91 کروڑ روپے منجمد کیے گئے ہیں۔جب پونے کے وریندر سنگھ کو ایک متاثرہ سے شکایت کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پرگرفتارکیا گیا اور اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے انکشاف کیا کہ اس نے جیک (چینی) کے حکم پر مذکورہ بالا کمپنی کے نام سے بینک اکاؤنٹ کھولا اور انٹرنیٹ بینکنگ صارف کا نام اور بینک اکاؤنٹ کا پاس ورڈ جیک کو فراہم کیا۔

دیگر کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹس ایک ہی فون نمبر کا اشتراک کرتے ہیں۔ دہلی کے سنجے کمار نے لیک عرف لی کی ہدایت پر بیٹنچ کا کھاتہ کھولا اور اسے چین میں پائی اور ہون زو کو دیا۔ اسی طرح، اس نے 15 دیگر بینک اکاؤنٹس کھولے اور انہیں تائیوان کے چو چون یو کو بھیج دیا جو عارضی طور پر ممبئی میں مقیم ہے اور اسے منگل کو ممبئی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ اکاؤنٹ کی تفصیلات، یوزر آئی ڈی، پاس ورڈ اور سم کارڈ دوسرے ممالک کو بھیج رہا تھا۔

 یہ حیدرآباد میں مقیم سلطان اور بیگ کے بینک کھاتوں میں بھی گیا۔ انہوں نے پرویز کی ہدایت کے مطابق کمیشن کی خاطر بینک کرنٹ اکاؤنٹس کھولے۔ پرویز نے بدلے میں وہ بینک اکاؤنٹس عمران کو دے دیے جو دبئی میں مقیم ہیں۔ عمران نے دوسروں کے ساتھ مل کر ان دو بینک اکاؤنٹس کو سرمایہ کاری کے فراڈ کے لیے استعمال کیا۔