Monday, June 9, 2025
Homesliderحیدرآباد کے بیشتر دواخانے مہاراشٹرا کے کورونا مریضوں سے بھرنے لگے

حیدرآباد کے بیشتر دواخانے مہاراشٹرا کے کورونا مریضوں سے بھرنے لگے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔مہاراشٹرا میں کوویڈ 19 کے مریضوں  میں اضافے کے ساتھ ہی دواخانوں میں ان کے علاج  تعداد کو اپنی حد تک بڑھا دیا گیا  لیکن بستروں کی عدم موجودگی کے بعد  پڑوسی ریاست کے بہت سے نئے مریض حیدرآباد آرہے ہیں۔ ایک تخمینے کے مطابق  حیدرآباد کے کارپوریٹ دواخانوں  میں ایک تہائی بستر مریضوں  سے بھرا ہوا ہے جو مہاراشٹر سے آئے ہیں۔ ان میں سے بہت سارے مریض ناندیڈ ، لاتور ، پونے ، عثمان آباد وغیرہ سے آئے ہیں۔

 مہاراشٹرا میں کورونا مریضوں کے لئے بستروں کی شدید قلت کے پیش نظر تلنگانہ سے متصل اضلاع میں رہنے والے لوگ حیدرآباد کے رخ کو  ترجیح دے رہے  ہیں۔ ایک طرح سے حیدرآباد پڑوسی ریاستوں کے لوگوں کے لئے کوویڈ 19 کے علاج معالجے کی ترجیحی منزل بن گیا ہے۔ شہر کے رہائشی سرویش بھنڈاری  جن کا رشتہ دار مہاراشٹر سے ہے ، کو حیدرآباد کے ایک کارپوریٹ اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے ، انہوں نے کہا  کہ 9 اپریل 2021 کو ہمیں معلوم ہوا کہ مہاراشٹر کے ضلع عثمان آباد سے تعلق رکھنے والے ہمارے رشتہ دار کورونا سے متاثر ہوگیا ہے ۔ ہم نے یشودا اسپتال سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن پہلے انہوں نے مہاراشٹرا کے کوڈ مثبت مریض کو بستر دینے سے انکار کردیا لیکن انہوں نے کچھ سفارشات کے بعد بستر کا بندوبست کرنے کا وعدہ کیا۔

پھر انہوں نے کہا کہ وہ 11 اپریل کو صبح سویرے تک بستر کا بندوبست کریں گے پھر 11 اپریل کو بھی مریض کا چھوٹا بھائی کوویڈ مثبت پایا گیا اور وہ مہاراشٹر کے عثمان آباد میں آئی سی یو میں تھے۔کیونکہ وہاں کوئی بستر دستیاب نہیں تھا  اور ساتھ ہی دوائیوں کی قلت کے پیش نظر  ہم نے یشودا اسپتال سکندرآباد میں ایک اور بستر طلب کیا  تاہم انتظامیہ نے انکار کردیا ۔بعدا زاں ہم  نے  سوماجی گوڈا برانچ  سے رابطہ کیا  جہاں انہوں نے  ہماری درخواست قبول کرلی ۔بعد میں ہمیں معلوم ہوا کہ سکندرآباد میں بھی بستر دستیاب ہیں ۔پھر شام تک ہم نے اس کے چھوٹے بھائی کو بھی داخل کرا دیا۔ پہلے مریض کی حالت تشویشناک ہے جس میں آکسیجن کی سطح کم ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائے گا۔ یہاں کی صورتحال کو دیکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ یہاں کوویڈ معاملے  یا اس سے متعلق دیگر طبی امور کے لئے کوئی بستر دستیاب نہیں ہے۔ میڈی کاور ہاسپٹلز (انڈیا) کے چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) ڈاکٹر راکیش نے کہا پچھلے کچھ عرصے کے دوران ہمیں مہاراشٹر سے متعدد فونز آرہے ہیں جن کو اپنے علاج کے لئے ہمارےدواخانے  میں بسترچاہئے  ۔ مہاراشٹر کے تقریبا 20 سے 30 فیصد کوویڈ مریض ریاست بھر کی ہماری مختلف شاخوں میں داخل ہیں اور تقریبا تمام بستر مہاراشٹرا اور تلنگانہ کے مریضوں سے پُر ہیں۔ اب صورتحال کچھ ایسی ہے کہ مریض براہ راست آرہے ہیں اور بیڈ کا انتظار کر رہے ہیں اور ریاست بھر کی مختلف مراکز  میں داخل ہو رہے ہیں۔