Sunday, December 8, 2024
Homesliderحیدرآباد کے کرکٹرس کورونا سے متاثر، تین روزہ مقابلہ ملتوی

حیدرآباد کے کرکٹرس کورونا سے متاثر، تین روزہ مقابلہ ملتوی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن  جو اکثر تنازعات اور منفی خبروں کی وجہ سے عوامی بحث کا موضوع رہتا ہے ایک بار پھر مایوس کن خبر ملی ہے کیونکہ کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد مقابلے ملتوی کرنے پڑے ہیں اور اب احتیاطی تدابیر کومزید سخت کردیا گیا ہے ۔

موصولہ خبر کے بموجب راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں منگل سے شروع ہونے والا تین روزہ اے ون ڈویژن کرکٹ لیگ میچ ملتوی کرنا پڑا کیوں کہ مبینہ طور پر تین کھلاڑیوں کا کورونا  ٹسٹ مثبت آیا ہے ۔ اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے  حیدرآباد بوٹلنگ کے ایم وی وی کے پرساد نے کہااحتیاطی تدابیر کے طور پر  میں نے لیگ کمیٹی کو اس تازہ ترین پیشرفت سے آگاہ کیا ہے۔

میں نے ٹیم میں موجود اپنے کھلاڑیوں کو بھی قرنطینہ  میں رہنے کی ہدایت دی ہے ۔ لیگ کے انچارج حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے جوائنٹ سکریٹری نریش شرما نے کہا  ہے  کہ انھوں نے حیدرآباد باٹلنگ کلب سے مواصلت حاصل کی اور اس میچ کو ملتوی کردیا ہے۔ شرما نے یہ بھی کہا  کہ باٹلنگ اہم میچ ملتوی ہونے کے ساتھ ہی یونین بینک منگل سے اوپل اسٹیڈیم میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا سے مقابلہ حسب معمول ہورہا ہے ۔میں نے دونوں ٹیموں کو کل میچ کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔سابق سکریٹری ٹی شیش نارائن نے کہا کہ ان میچوں کے انعقاد کے دوران ایچ سی اے کو زیادہ چوکس رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کوویڈ 19 کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان میچوں کے انعقاد کے دوران ایچ سی اے کو بہت محتاط رہنا چاہئے