Friday, February 14, 2025
Homesliderخاندانی جماعتیں ملک کی دشمن ، حیدرآباد کے دورہ پر مودی کا...

خاندانی جماعتیں ملک کی دشمن ، حیدرآباد کے دورہ پر مودی کا بیان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو تلنگانہ کے دورہ کے موقع پر ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں اپنے  بیان میں کہا کہ خاندانی جماعتیں ہمیشہ اپنے فائدے کے بارے میں سوچتی ہیں اور ملک کی سب سے بڑی دشمن ہیں۔مودی کا اشارہ تلنگانہ میں برسر اقتدار ٹی آر ایس پارٹی کی طرف تھا ۔یہاں بیگم پیٹ ایرپورٹ پر بی جے پی کارکنوں اور قائدین سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کارکنوں کے خلاف سیاسی انتقام کی بنیاد پر کارروائی کی جارہی ہے۔
پریوار وادی پارٹیوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف ہندوستان کا سیاسی مسئلہ ہیں بلکہ پریوار واد’ اور پیار وادی دل ملک کی جمہوریت اور اس کے نوجوانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ریاست میں حکمراں تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کا براہ راست حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا خاندانی جماعتیں نہ صرف ایک سیاسی مسئلہ ہیں بلکہ  وہ جمہوریت اور نوجوانوں کی سب سے بڑی دشمن ہیں۔مودی نے الزام لگایا کہ تلنگانہ کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح خاندانی جماعتیں اپنے مفادات میں مصروف ہیں اور ان پارٹیوں نے غریب عوام کے مسائل کی کبھی پرواہ نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک نے دیکھا ہے کہ کس طرح کرپشن ایک خاندان سے وابستہ سیاسی جماعتوں کا چہرہ بن گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علحدہ ریاست کے مطالبے کے لیے دہائیوں سے جاری احتجاج کے دوران تلنگانہ کے روشن مستقبل کے لیے ہزاروں لوگوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ 2014 میں تلنگانہ کو آندھرا پردیش سے الگ کرکے ریاست کا درجہ دیا گیا تھا۔وزیر اعظم انڈین اسکول آف بزنس (آئی ایس بی) کی 20ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے آج یہاں پہنچے ہیں ۔مودی نے حیدرآباد کے دورہ پر ٹی آر ایس کو جہاں نشانہ بنایا اس قبل بنڈی سنجے نے مسلمانوں ، اردو اور دیگر موضوعات پر اقلیت کے خلاف زہر افشانی کی ہے ۔