Friday, December 13, 2024
Homesliderخانگی دواخانوں کےخلاف شکایات ، ٹاسک فورس کے قیام کی ہدایت

خانگی دواخانوں کےخلاف شکایات ، ٹاسک فورس کے قیام کی ہدایت

- Advertisement -
- Advertisement -

 حیدرآباد۔ اس وقت کورونا بحران سے عوام پریشان ہیں اور ستم بالائے ستم کے مصداق خانگی دواخانوں کی جانب سے عوام کی زندگی کو مزید اجیرن بنانے کی درجنوں شکایت روزآنہ سامنے آرہی ہیں اور ان شکایت کے سنوائی کےلئے ٹاس فورس بنانے کی حکومت کو ہدایت دی گئی ہے۔تلنگانہ میں کورونا کی صورتحال پر محکمہ صحت وطب کی جانب سے ریاستی ہائی کورٹ میں رپورٹ پیش کی گئی۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں اس ماہ کی پہلی تاریخ سے 14تاریخ تک 69,185 معائنے کئے گئے ۔

اس موقع پر ڈائرکٹر صحت عامہ سرینواس راو نے عدالت کو بتایا کہ قومی اوسط کے مقابلے کورونا کے معائنے کم نہیں ہیں۔ بنچ نے اس مرحلہ پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قبل ازیں روزانہ ایک لاکھ معائنے کرنے عدالت کی ہدایت کو نظراندازکردیاگیا۔عدالت نے خانگی دواخانوں میں علاج،سی ٹی اسکین اور دیگرمعائنوں کے لئے چارجس کا تعین کرنے کی حکومت کو ہدایت دی۔ عدالت نے خانگی دواخانوں کے خلاف شکایات کا جائزہ لینے کے لئے ٹاسک فورس قائم کرنے کی بھی ہدایت دی۔

عدالت نے کہا کہ خانگی دواخانوں میں بستروں کی تعداد کو دکھانے والی ویب سائٹس کی تفصیلات حقیقی صورتحال سے میل نہیں کھاتی۔ساتھ ہی عدالت نے کنٹریکٹ پر خدمات انجام دینے والوں کو تنخواہیں ادا نہ کرنے کے بارے میں بھی حکومت سے سوال کیا اورحکومت کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر ان کی تنخواہیں اداکرے ۔ اس سماعت کے موقع پر تین کمشنریٹس حیدرآباد،رچہ کنڈہ اور سائبرآباد کے کمشنرس پولیس موجود تھے ۔لاک ڈاون پر عمل،کورونا کے قواعد پر عمل کے سلسلہ میں ڈی جی پی نے عدالت میں رپورٹ پیش کی۔اس رپورٹ میں کہاگیا کہ دواوں کی کالا بازاری کرنے والوں کے خلاف 98 معاملات درج کئے گئے ۔