دبئی ۔ دبئی روڈ ز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بس اسٹینڈز پر 1500سے زیادہ نئے طرز کے شیلٹر نصب کروائے گی۔ مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خراب موسمی حالات سے بچانے کے لیے یہ شیلٹر نصب کیے جائیں گے جس سے عوام کو شاندار راحت ملنے کی امید ہے ۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ملکی و علاقائی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے اس منصوبے کے ٹینڈرز طلب کیے ہیں۔ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے ٹینڈرز طلب کرنے کا مقصد عوام کےلئے فراہم کی جانے والی سہولیات میں بہترین نتائج حاصل کرنا ہے ۔
اتھارٹی کی ڈائریکٹرز کونسل کے چیئرمین مطر الطایر نے کہا شیلٹرن دو سے تین برس کے دوران لگائے جائیں گے۔ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مزید ایک سال کی توسیع کردی جائے گی ۔ٹھیکیدار کو شیلٹرز میں اشتہار لگانے کا اختیار دے دیا جائے گا۔دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ دبئی اسمارٹ سٹی کو ہر لحاظ سے جدید تربنانے کے لیے منصوبے پیش کریں۔
پہلے مرحلے میں ابوظہبی میں تین شیلٹر نصب کیے گئے تھے – البیان ویب سائٹ کے مطابق ابوظبی محکمہ ٹرانسپورٹ نےعوامی بسوں کے بس اسٹینڈ پر شیلٹر کی تنصیب کا دوسرا مرحلہ شروع کیا ہے۔ اس کی مجموعی لاگت سو ملین درہم آئے گی۔ ابوظہبی، العین اور مغربی علاقے میں 360 شیلٹر نصب ہوں گے۔ 160ابوظبی، 120العین اور 80مغربی علاقے میں نصب ہوں گے۔
پہلے مرحلے میں ابوظہبی میں تین شیلٹر نصب کیے گئے تھے جس سے نتائج امید کے مطابق حاصل ہوئے ہیں۔