Tuesday, June 17, 2025
Homesliderدبئی میں عوا م کو گھروں پر کورونا ٹسٹ کرنے کی سہولت

دبئی میں عوا م کو گھروں پر کورونا ٹسٹ کرنے کی سہولت

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی: دبئی میں شہری اب گھر پر ہی اپنا کورونا وائرس کا ٹسٹ کروا سکتے ہیں اور اپنی پروازوں سے قبل ضروری طبی سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیاحت کے شعبے کی بحالی کے لیے سفری پابندیاں نرم کیے جانے کے بعد گھر پر کورونا ٹسٹ کی خدمات  ایک لوجیسٹک فرم ڈبز کی طرف سے متعارف کروائی گئی ہے۔

میڈی کلینک مڈل ایسٹ کی فراہم کردہ ایک میڈیکل ٹیم ٹسٹ کے خواہش مند صارفین کے گھروں کا دورہ کرے گی جہاں ان کا ٹسٹ کیا جائے گا۔صارفین کو ٹسٹ کے نتائج آن لائن مہیا کیے جائیں گے۔

ڈبز کمپنی اپنے ہوم چیک ان پیکج میں کورونا ٹسٹ کے علاوہ دیگر کئی خدمات بھی فراہم کر رہی ہے کہ جن میں سامان کا ڈس انفیکٹ کرنا اور ایر پورٹ پر ترجیحی پاس کی فراہمی شامل ہے۔