Tuesday, June 10, 2025
Homesliderدبئی 7 جولائی سے بیرونی سیاحوں کےلئے کھول دیا جائے گا

دبئی 7 جولائی سے بیرونی سیاحوں کےلئے کھول دیا جائے گا

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی: کورونا بحران کے دوران بیرونی سیاحوں کےلئے ایک خوش خبر ہے کہ دبئی7 جولائی سے غیر ملکی سیاح کو ملک میں داخلے کی اجازت دے گا۔مقامی میڈیا کے مطابق دبئی میڈیا آفس نے کہا ہے کہ وہ غیرملکی جن کے پاس رہائشی ویزے ہیں ان کو 22 جون سے دبئی میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

دبئی میڈیا آفس کے مطابق آنے والے غیر ملکی شہری آتے وقت حال ہی میں کیے گئے کورونا وائرس کے نیگٹو ٹسٹ کا سرٹیفیکیٹ پیش کریں گے یا آتے ہی دبئی ایرپورٹس پر ان کا ٹسٹ کیا جائے گا۔علاوہ ازیں دبئی کے رہائشیوں کو 23 جون سے بیرون ملک سفر کی اجازت ہوگی۔