Sunday, June 8, 2025
Homesliderدرگاہ اجمیر شریف کا خادم متنازعہ بیان پر گرفتار

درگاہ اجمیر شریف کا خادم متنازعہ بیان پر گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

جے پور ۔ درگاہ  اجمیر شریف کے خادم جس نے بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کا پیغمبر اسلام ﷺ کے بارے میں متنازعہ تبصرے پر سر قلم کرنے والے کو انعام کے طور پر اپنا گھر اور جائیداد دینے کا اعلان کیا تھا  اس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اسے درگاہ پولیس نے منگل کی دیر رات گرفتار کیا ہے ۔پولیس حکام نے تصدیق کی کہ سلمان کوئی مذہبی رہنما نہیں بلکہ درگاہ تھانے کا ہسٹری شیٹر ہے اور اس کا  مجرمانہ ریکارڈ  رہا ہے۔ اس کے خلاف قتل، فائرنگ، حملہ اور دھمکیاں دینے کے درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔

سلمان چشتی کو ان کی والدہ کی شکایت پر درگاہ تھانے نے امن کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے اپنی ماں کو ڈرا دھمکا کر گھر سے نکالنے کی کوشش کی تھی ۔پولیس نے  کہا ہے کہ سلمان چشتی نشے کا عادی ہے اور اس نے نشے کی حالت میں قابل اعتراض پوسٹ وائرل کی۔ انہوں نے مزید کہا ہم اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ آیا اس کے پیچھے کوئی ہے؟ یا اس نے خود ہی یہ کام کیا ہے ۔

یادرہے کہ نوپور شرما نے ٹی وی پروگرام میں متنازعہ بیان دیا تھا جس کے بعد ہےہندوستان بھر میں احتجاج کیا گیا اور ان احتجاج میں کئی نوجوان گرفتار ہوئے ہیں ۔ ان تمام حالات کے پیش نظر سپریم کورٹ نے نوپور شرما کی سخت الفاظ میں سپریم کورٹ نے سرزنش کی ہے اور کہا کہ وہ ملک بھر میں لگی آگ کی تنہا ذمہ دار ہے ۔اس خاتون کو اپنی زبان پر قابو رکھنے کےلئے ٹی پی پر  عوام سے معافی مانگنی چاہئے ۔سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے جانے والے اس بیان کاسماج کے زیادہ ترطبقے  اور ملک میں فرقہ وارنہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے خواہاں افراد نے غیر مقدم کیا ہے ۔