Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگدلہے نے رخصتی کے وقت دلہن کو 10 ویں منزل سے دھکا...

دلہے نے رخصتی کے وقت دلہن کو 10 ویں منزل سے دھکا دے دیا

- Advertisement -
- Advertisement -

قاہرہ ۔شادی کا دن کسی بھی جوڑے کی زندگی میں ایک خوشگوار اور یادگار لمحہ ہوتا ہے لیکن اکثر اوقات شادی کی تقریب اور اس میں انجام دی جانے والی رسومات کے دوران چند ایک ناخوشگوار واقعات بھی ہوجاتے ہیں لیکن شاید کبھی کسی نہ نہیں سنا ہوگا کہ شادی کے دن دلہے نے اپنی نئی نویلی دلہن کو عمارت کی دسویں منزل سے دکھا دے دیا ہواور دلہن مقام واقعہ پر ہی موت کی نیند سوگئی ہو۔

مصر کے ساحلی شہر سکندریہ میں پیش آئے واقعے نے پورے ملک میں سنسنی پھیلا دی۔ دولہا نے رخصتی کی رات اپنی دلہن کو دسویں منزل سے دھکا دے کر ہلاک کر دیا۔المرصد ویب سائٹ نے مصری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے اس مجرمانہ واقعے کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ہے کہ سکندریہ کے شہریوں نے پولیس ا سٹیشن پہنچ کر شکایت درج کروائی کہ ان کے ہاں ایک دلہن کی لاش پڑی ہوئی ہے۔ کیوں اور کیسے اسے قتل کیا گیا ہمیں اس سلسلے میں کچھ بھی معلوم نہیں۔

پولیس کا ایک دستہ امبولینس لے کر جائے وقوعہ پہنچا۔ لاش کا معائنہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ دلہن ہلاک ہوچکی ہے۔لاش امبولینس کے ذریعے دواخانہ کے سرد خانے میں محفوظ کرادی گئی۔سکندریہ پولیس نے دولہا کو گرفتار کرلیا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے اقرار کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں یہ جو کچھ ہوا اس کا میں ہی ذمہ دار ہوں۔ دراصل ہم دونوں کے درمیان نوک جھونک ہوگئی تھی۔ مجھے غصہ آیا اور میں نے دلہن کو دسویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔

مصری دولہا نے قتل کی واردات کا سبب بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب سے میری منگنی ہوئی تھی تب سے ہم دونوں میں لڑائی جھگڑا ہوتارہتا تھا۔ مجھے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ اب ہماری زندگی کانٹوں کی سیج بن گئی ہے۔پولیس نے دولہا کو عدالتی تحویل میں دے دیا جس نے اسے چار روزہ ریمانڈ پر حوالات بھیج دیا او راس پر قتل کا فرد جرم بھی عائد کردی۔