Friday, November 15, 2024
Homesliderدنیا بھر سے تقریباً تین لاکھ عازمین مدینہ پہنچ گئے

دنیا بھر سے تقریباً تین لاکھ عازمین مدینہ پہنچ گئے

- Advertisement -
- Advertisement -

مدینہ منورہ ۔ رواں سال حج کی ادائیگی کے لیے اس ہفتہ کے اختتام میں اتوار تک دنیا بھر سے جملہ282,523 عازمین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 227,420  عازمین  شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی طیران گاہ سے مملکت میں داخل ہوئے جبکہ مزید 43,276 زمینی راستوں سے آئے ہیں ۔ زیادہ تر عازمین  بنگلہ دیشی ہیں  جن کی تعداد 13,041 ہے ، اس کے بعد 9,883 نائجیرین، 8,676 ہندوستانی، 6,330 ایرانی اور 6,023 پاکستانی  ہیں ۔

 وزارت کے اعداد و شمار میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں 171,606 عازمین مکہ مکرمہ میں مقدس مقامات کے لیے مدینہ سے روانہ ہوئے۔ اتوار کو مدینہ منورہ میں مقیم نمازیوں کی تعداد 95,194 ہو گئی۔ دریں اثنا، حلت عمار بارڈر کراسنگ پر حکام سول، فوجی اور سرکاری اداروں کی طرف سے فراہم کردہ خدمات کے ایک مربوط نظام کے ذریعے بیرون ملک سے آنے والے عازمین کے استقبال کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ خدمات کا مقصد حجاج کرام کی بہتر مدد کرنا اور سعودی حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے، عازمین کے مملکت میں آمد کے وقت سے، مقدس مقامات کی طرف جاتے ہوئے اور جب تک وہ اپنے آبائی ممالک کو واپس نہیں جاتے تب تک ان کےلئے بہترین خدمات فراہم کرنا ہے ۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہمیت کا حال ہےکہ کورونا بحران کی وجہ سے گزشتہ دو سال سے بیرونی ممالک سے عازمین کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی لیکن وبائی بحران پر قابو پانے کے بعد اس سال بیرون ممالک کے عازمین کو بھی فریضہ ٔ حج ادا کرنے کا موقع دیا جارہاہے ۔دوسال سے حج سے محروم ہونے کے بعد بندگان توحید میں اس سال حج کےلئے زیادہ جوش وجذبہ دکھاجارہاہے ۔