Wednesday, April 23, 2025
Homesliderدنیا کا سب سے پہلا اسمارٹ کیلکولیٹرمتعارف

دنیا کا سب سے پہلا اسمارٹ کیلکولیٹرمتعارف

- Advertisement -
- Advertisement -

چھوٹے اور درمیانے تاجروں اور دکانداروں کے  روزآنہ کےلین دین کو آسان بنانے والا اسمارٹ آلہ
حیدرآباد۔ ٹوہینڈس پروائیٹ لمیٹڈکمپنی  نے  چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیےاستعمال میں آسان  دنیا کا پہلا اسمارٹ کیلکولیٹر ڈیوائس، ٹو ہینڈز اسمارٹ کیلکولیٹرمتعارف کرایا ہے۔ یہ ذہین کیلکولیٹر دکانداروں کو موبائل پر ٹوہنڈز ایپ کے ذریعے ایک مخصوص مدت کے دوران آمدنی اور اخراجات سمیت ان کی دکان کے لین دین پر نظر رکھنے میں مدد فراہم  کرتا ہے۔ یہ آلہ دکاندار کو دن میں ہونے والی تمام آمدنی اور اخراجات کو لکھنے کی پریشانی سے بچاتا ہے اور ایک بٹن کے کلک پر ایک تازہ ترین بیان پیش کرتا ہے۔

مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان میں چھوٹے اور غیر منظم دکانداروں میں سے 91 فیصد بک کیپنگ کے لیے قلم اور کاغذ کا استعمال کرتے ہیں اور اپنی مددگار خصوصیات کے باوجود دستیاب اختیارات جیسے پی او ایس یا دیگر بلنگ سسٹمز پر انحصار نہیں کرتے ہیں۔ ادائیگی کے اختیارات کی بڑھتی ہوئی تعداد جیسے کیش، کارڈ، یو پی آئی، وغیرہ نے چیلنج کو مزید بڑھا دیا ہے ۔

جب حالات تقاضا کرتے ہیں تو رکاوٹ کو توڑنے کے لیےاقدامات ہوتےہیں ۔ اس تناظر میں ٹوہنڈز اسمارٹ کیلکولیٹر ایک سادہ کیلکولیٹر ہے لیکن اس میں بنیادی اکاؤنٹنگ کرنے کی صلاحیت ہے جس سے ایک چھوٹا تاجر یا ایس ایم ای کمپنی کے مالک کو آسانی ہوگی۔ قیمتوں کے لحاظ سے بھی یہ بہت مسابقتی ہے لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ اس ڈیوائس کی ہر چیز ہندوستان میں ڈیزائن اور تیار کی گئی ہے، جو ہارڈ ویئر کی مصنوعات کے لیے بہت غیر معمولی ہے۔

ٹو ہینڈز اسمارٹ کیلکولیٹر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں میں بک کیپنگ میں انتہائی ضروری شفافیت لاتا ہے، جبکہ کسی بھی وقت آمدنی اور اخراجات کی درست تفصیلات کو ریکارڈ اور ڈسپلے کرتا ہے۔ آسان الفا عددی کی بورڈ کے ساتھ یہ اسمارٹ کیلکولیٹر، پاور ریچارج پر تین دن تک چلتا ہے۔ اس میں پانچ لاکھ تک ٹرانزیکشنز کو ریکارڈ کرنے کے لیے اندرونی میموری ہے اور اگر ڈیوائس وائی فائی سے منسلک نہ ہو تو بھی تفصیلات محفوظ کرتی ہے۔ ہندوستان میں بنایا گیا انتہائی سستا ٹوہنڈز اسمارٹ کیلکولیٹر صرف 2999/- روپے میں، ایک سال کی وارنٹی کے ساتھ آتا ہے۔ ڈیوائس کے ساتھ آنے والی ایپ فری می ایم ہے اور صارفین اس سے پچھلے 90 دنوں کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور چند رپورٹس ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔